سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے منسوب امداد اور ریلیف سینٹر نے البصر فائونڈیشن سے ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت دنیا کے آٹھ ممالک میں امراض چشم کا مفت علاج کیا جائے گا۔
سعودی عرب کی این جی او البصر اندھے پن کے امراض سے لڑنے کے لئے جدوجہد کر رہی ہے۔ اس تنظیم کے ساتھ معاہدے پر شاہ سلمان ریلیف سنٹر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ ڈاکٹر عقیل بن جمان الغامدی اور البصر کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر عادل بن عبدالعزیز الرشود نے دستخط کئے۔
ریلیف سنٹر کے عہدیدار کے مطابق " اس معاہدے کے تحت یمن، فلپائن، کانگو، بنگلہ دیش، سوڈان، جبوتی، روانڈا اور برونڈی میں آنکھوں کے امراض کا علاج کرنے کے لئے 30 مہمات چلائی جائیں گی۔ اس کے علاوہ ایک اندازے کے مطابق 12 ہزار آپریشنز کئے جائیں اور مریضوں کو 30 ہزار عینکیں فراہم کی جائیں گی۔
ڈاکٹر عقیل بن جمان کا کہنا تھا کہ ریلیف سنٹر کی جانب سے یہ معاہدہ سعودی عرب کی دنیا بھر میں لوگوں کی خدمت کے مشن کا ہی ایک حصہ ہے۔
-
مملکت میں اصلاحات اور ترقی کے پروگراموں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے : شاہ سلمان
سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مملکت پر خالق کائنات کے عظیم فضل و احسان اور نعمتوں کے انعام پر اللہ تعالی کا شکر ادا کیا ہے۔ ... مشرق وسطی -
شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے اگست تک 53 ملکوں میں امدادی سامان کی تقسیم
سعودی عرب کی طرف سے سرکاری سطح پر عالمی سطح پر امدادی سرگرمیوں کے لیے قائم کردہ شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ العربیہ ڈاٹ ... مشرق وسطی -
شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی یمن میں کرونا کے متاثرین کے لیے طبی امداد
سعودی عرب کے عالمی سطح پرامدادی سرگرمیوں کے لیے کام کرنے والے شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی طرف سے یمن میں کرونا وبا سے متاثرہ شہریوں کے لیے طبی سامان کی ... مشرق وسطی