یو اے ای :ایک دن میں کووِڈ-19 کے سب سے زیادہ 1158نئے کیسوں کی تصدیق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

متحدہ عرب امارات میں جمعرات کو اب تک کرونا وائرس کے سب سے زیادہ یومیہ کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں اور وزارت صحت کے حکام نے گذشتہ 24 گھنٹے میں 1158 نئے کیسوں کی تشخیص کی اطلاع دی ہے۔

وزارتِ صحت نے نے بتایا ہے کہ حالیہ ہفتوں کے دوران میں کرونا وائرس کا شکار ہونے والے دو مریض چل بسے ہیں جبکہ 1179 مریض تن درست ہوگئے ہیں۔

یو اے ای میں مختلف ٹیسٹ مراکز میں کووِڈ-19 کے 91234 ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور ان میں مذکورہ نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔

یو اے ای میں گذشتہ دوماہ کے دوران میں کووِڈ-19 کے کیسوں کی یومیہ تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔3 اگست کو ملک میں کروناوائرس کی وَبا پھیلنے کے بعد سب سے کم کیسوں کی تشخیص ہوئی تھی اور صرف 163 نئے کیسوں کا اندراج کیا گیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس عرصے میں تشخیص شدہ 88 فی صد کیس ان افراد کے ہیں جو سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے پروٹول اور پیشگی حفاظتی احتیاطی تدابیر کی پاسداری میں ناکام رہے ہیں۔

حالیہ دنوں میں یومیہ کیسوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر اس خدشے کا اظہار کیا گیا ہے کہ ملک میں اس وقت کووِڈ-19 کی وَبا کی دوسری لہر چل رہی ہے۔قبل ازیں 19 ،20 اور21 مئی کو اس وَبا کے عروج کے دنوں میں سب سے زیادہ کیس ریکارڈ کیے گئے تھے۔

یو اے ای میں اگست کے آخر میں کرونا وائرس کے کیسوں کی تعداد میں ایک مرتبہ پھر اضافہ شروع ہوا تھا۔31 اگست کو 500 سے زیادہ کیسوں کی تشخیص ہوئی تھی۔اس کے بعد صرف 7 ستمبر کو 470 نئے کیسوں کا اندراج کیا گیا تھا۔اس کے سوا باقی دنوں میں 500 سے زیادہ کیس ہی ریکارڈ کیے گئے ہیں یا کیے جارہے ہیں۔ گذشتہ ماہ پہلی مرتبہ کووِڈ-19 کے ایک ہزار سے زیادہ کیسوں کی تشخیص ہوئی تھی اور مختلف علاقوں میں 1007 نئے کیسوں کا اندراج کیا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں