عراق کے مذہبی تاریخی شہر کربلا میں ایرانی لیڈروں بالخصوص ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ اور پاسداران انقلاب کے کمانڈر مقتول قاسم سلیمانی کی تصاویر پر عوامی اور سیاسی حلقوں میں شدید غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق کربلا میں امام حسین کے مزار کے قرب جوار میں ایرانی لیڈروںکی تصاویر اور شہادت امام حسین کے چہلم کے جلوسوں کے موقعے پر زائرین کا قاسم سلیمانی اور خامنہ ای کی تصاویر لہرانے پر عوامی حلقوں کی طرف سے سخت برہمی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ امریکا نے ایرانی پاسداران انقلاب کے بیرون ملک آپریشنز کے سربراہ قاسم سلیمانی کو رواں سال جنوری میں بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک فضائی کارروائی میں ہلاک کردیا تھا۔
کربلا کے مقامی باشندوں اور دوسرے شہروں سے تعلق رکھنے والی عوامی شخصیات نے کہا ہے کہ امام حسین کی چہلم کی مناسبت سے ایرانی لیڈروں کی تصاویر اور پوسٹ چسپاں کرنا ناقابل قبول ہے۔
ناقدین کا کہنا ہے کہ کربلا کی شاہرائوں پر ایرانی لیڈر خامنہ ای اور قاسم سلیمانی کی تصاویر ملک کی موجودہ صورت حال سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے مگر اس طرح کی کوششیں عراق میں کرپشن، مالی اور انتظامی بدعنوانی، اغوا، ٹارگٹ کلنگ اور راکٹ حملوں سے توجہ نہیں ہٹا سکتے۔
عراق کے جنوبی شہر کربلا کے شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بغداد میں اہل تشیع کے مذہبی جلوسوں کے راستوں پر ایرانی رہ نمائوں کی تصاویرکا نوٹس لے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ ایران نواز ملیشیائیں اس نوعیت کی سرگرمیوں کے لیے فنڈنگ کرتی ہیں اور ایرانی لیڈروں کی تصاویر لہرانے کی اجازت دیتی ہیں۔
-
عراق کے ساتھ طویل المیعاد تعلقات کے قیام کے پابند ہیں: امریکا
امریکا نے باور کرایا ہے کہ وہ عراق کے ساتھ طویل المیعاد تعلقات کے قیام کا پابند ہے۔ محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹاگوس نے کہا ہے کہ امریکا عراق کے ... مشرق وسطی -
ترکی کے لڑاکا طیاروں کی شمالی عراق میں کردوں کے گاؤں پر بم باری
ترکی کے جنگی طیاروں کی جانب سے عراق کے شمال میں ایک سرحدی کرد گاؤں کو بم باری کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ العربیہ اور الحدث نیوز چینلوں کے نمائندے کے مطابق ... مشرق وسطی -
عقل و دانش سے کام نہ لیا تو عراق خانہ جنگی کا شکار ہو سکتا ہے: مقتدیٰ الصدر
عراق کے سرکردہ شیعہ رہ نما نے خبردار کیا ہے کہ ملک کی موجودہ صورت حال میں عقل اور فہم و فراست کا مظاہرہ نہ کیا گیا ملک خانہ جنگی کا شکار ہوس کتا ... مشرق وسطی