امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کرونا وائرس کے علاج کے لیے جمعہ کی شام ہیلی کاپٹر کے ذریعے مضافاتی شہر واشنگٹن کے والٹر ریڈ ملٹری میڈیکل سینٹر پہنچے جہاں ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کو فوری طور پر براہ راست طبی مرکز کے صدارتی واڈ میں لے جایا گیا۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کائلی مکنانی نے کہا کہ احتیاطی طور پر ڈاکٹر اور طبی ماہرین کی سفارش پر صدر ٹرمپ اگلے چند روز میں والٹر ریڈ سنٹر میں صدارتی فرائض انجام دیں گے جہاں حسب ضرورت ان کا علاج بھی کرایا جائے گا۔
صدارتی رہائش گاہ سے نکلنے کے وقت صحافی ان کے انتظارمیں تھے تاہم وہ کسی صحافی کے سوال کا جواب دیے بغیر ہیلی کاپٹر میرین ون پر سوار ہو گئے۔ اس کے فورا بعد ہی ہیلی کاپٹر والٹر ریڈ ملٹری میڈیکل سنٹر کے لئے روانہ ہوا۔
جمعہ کے روز اپنے کرونا کا شکار ہونے کے بارے میں پہلے بیان میں امریکی صدر نے کہا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ وہ بہت اچھی حالت میں ہیں۔
اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شائع کردہ ایک مختصر ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا، "میں زبردست مدد کے لئے سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ میں والٹر ریڈ اسپتال جارہا ہوں۔ مجھے لگتا ہے کہ میں بہت اچھا محسوس کررہا ہوں لیکن ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ حالت مزید بہتر ہو رہی ہے۔ خاتون اول بھی بہتر ہیں۔"
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) October 2, 2020
-
ٹرمپ نے اپنے اور اہلیہ کے کرونا سے متاثر ہونے کی تصدیق کر دی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ وہ اور ان کی اہلیہ میلانیا کرونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ ٹرمپ کی اس تصدیق سے چند گھنٹے قبل ان ... بين الاقوامى -
چین کی ٹرمپ پر جوابی تنقید، امریکا پر 'یو این' میں'سیاسی وائرس' پھیلانے کا الزام
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنرل اسمبلی میں 'کویڈ 19' پھیلانے میں چین کو قصور وار ٹھہرانے کے الزام کے جواب میں بیجنگ نے امریکی صدر کو جوابی تنقید ... بين الاقوامى -
ٹرمپ، بائیڈن کے درمیان پہلا صدارتی مباحثہ پرتشدد تصادم کا عنوان بن گیا
امریکا کی دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کے صدارتی امیدواروں کے درمیان پہلے صدارتی مباحثے میں تلخی دیکھی گئی۔ ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے ڈیموکریٹک ... بين الاقوامى