.

ایک ہفتے میں عمرہ کی 1 لاکھ 8 ہزار درخواستوں کی منظوری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت نے 'اعتمرنا' ایپ ریلیز کیے جانے کے بعد پہلے ہفتے میں کم سے کم ایک لاکھ 8 ہزار 14 مقامی اور غیر ملکی فرزندان توحید کی عمرہ کی درخواستوں کی منظوری دی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران حکومت نے 41 ہزار 873 مقامی شہریوں اور 65 ہزار 128 غیر ملکی شہریوں کی طرف سے عمرہ کی ادائی کے لیے درخواستوں کی منظوری دی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 'اعتمرنا' اپیلی کیشن کی ریلیز کے بعد پہلے چند گھںٹوں کے دوران 16 ہزار افراد نے اس پر اپنی رجسٹریشن کرائی۔ ایک ہفتے کے اختتام تک اس پر اپنی رجسٹریشن کرانے والوں کی تعداد 309686 ہو گئی تھی۔ ایپ میں 224929 بنیادی رجسٹرڈ کنندگان اور 84757 نے ذیلی طور پر رجسٹریشن کی۔

'اعتمرنا' ایپ پر رجسٹرڈ ہونے والوں میں 51 سے 60 سال کی عمر کے افراد زیادہ ہیں۔ 41 سے 50 سال تک کی عمر کے 8 فی صد، 20 سے 30 سال کی عمر کے 17 فی صد اور 31 سے چالیس سال کی عمر کے 26 فی صد رجسٹرڈ کنندگان شامل ہیں۔ ساٹھ سال سے زاید عمر کے افراد کی تعداد 35 فی صد ہے۔

خیال رہے کہ دو ہفتے قبل سعودی عرب کی حکومت نے 4 اکتوبر سے عمرہ مناسک کی ادائی کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ حکومت نے کل سے عمرہ مناسک کی بحالی کی تمام ضروری تیاریاں اور انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔