جرمنی کی عدالت سے 'داعشی' جنگجو کی بیوہ کو تین سال قید کی سزا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

جرمنی کی ایک عدالت نے 'داعش' میں شامل ہونے والے مقتول سابق پوپ موسیقار کی بیوہ کو دہشت گرد تنظیم میں شمولیت کے الزام میں تین سال قید کی سزا سنائی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ‌ کے مطابق ھیمبرگ کی عدالت نے 36 سالہ امیمہ ایہ کو 'داعش' میں شمولیت اور ایک داعشی جنگجو کے ساتھ شادی کے الزام میں سزا سنائی گئی ہے۔

Advertisement

خاتون کی مکمل شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم ھیمبرگ کی عدالت کا کہنا ہے کہ ملزمہ تونسی نژاد ہے۔ جرمن قوانین کے تحت اس کی مزید شناخت خفیہ رکھی گئی ہے۔

امیمہ پر اپنے بچوں کی پرورش میں کوتاہی برتنے اور غیر قانونی طور پر جنگجوئوں کو اسلحہ کی فراہمی میں مدد فراہم کرنے کا الزام عاید کیا گیا۔

عدالت کا کہنا ہے کہ امیمہ نے سنہ 2015ء کو شام کا سفر کیا اور اپنے تین بچوں کے ساتھ الرقہ میں 'داعش' کے ایک کیمپ میں قیام کیا۔

سنہ 2015ء‌ کو اپنے شوہر کے قتل کے بعد اس نے اس کے دوسر جرمن ڈینس کوسپرٹ کے ساتھ شادی کی جو ڈیزوڈوگ کے نام سے مشہور ہوچکا تھا۔

کوسپرٹ سنہ 2006ء کو دورے پر امریکا گیا۔ کچھ عرصہ بعد اس نے دہشت گردی کی حمایت اور آن لائن جنگجوئوں کی بھرتی کی مہم شروع کر دی تھی۔

امریکی محکمہ دفاع نے سنہ 2015ء کو کوسپرٹ کو ایک فضائی حملے ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں