خادم الحرمین اور ولی عہد کی طرف سے امریکی صدر اور خاتون اول کی عیادت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول کے کرونا کا شکار ہونے پران کی خیریت دریافت کی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی قیادت کی طرف سے ایک برقی پیغام میں امریکی صدر اور ان کی اہلیہ کے کرونا کے شکار ہونے پران کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا گیا ہے۔ خادم الحرمین الشریفین اور ولی عہد نے امریکی صدر اور ان کی اہلیہ کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور انہیں ہرمشکل اور مصیبت سے محفوظ رہنے کی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

Advertisement

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے جاری ایک برقی پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کی کرونا سے جلد صحت یابی کی دعا کی۔ ان کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ امریکی صدر اور خاتون اول جلد اس وبا کو شکست سےدوچار کریں گے۔

خیال رہے کہ کل جمعہ کو وائٹ ہائوس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ کے 'کوویڈ -19' کا شکارہونے کی تصدیق کی تھی۔

جمعہ کی شام کو امریکی صدر کو ایک ہیلی کاپٹر کی مدد سے واشنگٹن کے قریب ایک فوجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں