امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کرونا کا شکار ہونے کے بعد واشنگٹن کے ایک فوجی اسپتال میں علاج کے لیے داخل کیے گئے ہیں۔ انہوں نے اپنی ذمہ داریاں اپنے نائب 'مائیک پینس' کو منتقل نہیں کیں بلکہ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ قرنطینہ کے دوران بھی اپنےفرائض انجام دیتے رہے ہیں گے۔
مگر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر ڈاکٹروں نے صدر ٹرمپ کو آرام کا مشورہ دیا یا انہیں بیماری کی شدت میں صدارتی ذمہ داریاں چھوڑنا پڑیں تو وہ کیا کریں گے؟
اس کا جواب یہ ہے ٹرمپ پہلے امریکی صدر نہیں جنہیں کسی جسمانی عارضے کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہونا پڑا ہے۔ وہ اسپتال سے اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ چند ایام کے لیے اپنے اختیارات نائب صدر مائیک پینس کو منتقل کرسکتے ہیں۔ یہ گنجائش امریکی دستور کی 25 ویں ترمیم میں پیدا کی گئی تھی۔
یہ ترمیم سنہ 1967ء کو آنجہانی امریکی صدر جون ایف کینڈی کے قتل کے بعد کی گئی تھی۔ صدر کی ذمہ داریوں کو چار صورتوں میں ان کے نائب کو منتقل کیا جاسکتا ہے۔ گویا امریکی صدر کو حاصل تمام ایگزیکٹو اختیارات ان کے نائب کو دیئے جاسکتے ہیں۔ پہلی وجہ صدر کا عہدے سے مستعفی ہونا ہے۔ دوسری وجہ وفات، تیسری صدر کی برطرفی اور چوتھی کسی ناگزیر وجہ کی بنیاد پر ذمہ داریوں کی انجام دہی سے قاصر ہونا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ چاہیں تو وہ آئین کی اس شق کو استعمال کرسکتے ہیں۔
ترمیمی بل کی شق تین کے تحت سینیٹ کے چیئرمین شیک گریسلی اور ایوان نمائندگان کی چیئرپرسن نینسی پلوسی کے توسط سے تحریری طورپر نائب صدر کو اپنی ذمہ داریاں اور اختیارات سونپ سکتے ہیں۔
سنہ 1985ء کو سابق امریکی صدر رونلڈ ریگن اور سنہ 2002ء سے 2007ء تک امریکا میں صدر رہنے والے جارج بیش جونیئر نے اپنے علاج کے دوران استعمال کیا۔
سنہ 1981ء کو امریکی صدر ریگن قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے۔ انہوں نے آئین کی اس دفعہ کو استعمال کرنے کےلیے کانگرس کوبھیجنے کے لیے مکتوب تیار کیا تھا تاہم اسے بھیجا نہیں کیا گیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو طبی ماہرین اور حکومتی عہدیداروں کے مشورے کے بعد علاج کے لیے ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ انہیں کل جمعہ کے روز ایک فوجی ہیلی کاپٹر سے وائٹ ہائوس سے واشنگٹن میں واقع ایک فوجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
ایک ٹویٹ میں امریکی صدر ٹرمپ نے مختصرا اپنے حامیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں ٹھیک ہوں۔ آپ کی محبتوں کا بہت شکریہ۔
-
ٹرمپ نے اپنے اور اہلیہ کے کرونا سے متاثر ہونے کی تصدیق کر دی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ وہ اور ان کی اہلیہ میلانیا کرونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ ٹرمپ کی اس تصدیق سے چند گھنٹے قبل ان ... بين الاقوامى -
ٹرمپ، بائیڈن کے درمیان پہلا صدارتی مباحثہ پرتشدد تصادم کا عنوان بن گیا
امریکا کی دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کے صدارتی امیدواروں کے درمیان پہلے صدارتی مباحثے میں تلخی دیکھی گئی۔ ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے ڈیموکریٹک ... بين الاقوامى -
اقوام متحدہ کروناوائرس کو پھیلنے سے روکنے میں ناکامی پرچین کا محاسبہ کرے:ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر جنرل اسمبلی سے ورچوئل خطاب میں چین پر پھر برس پڑے،تمام تعلق داری ختم کرنے کی دھمکی! بين الاقوامى