سعودی عرب:کووِڈ-19 کے 390 نئے کیسوں کی تشخیص، 511 مریض صحت یاب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں کروناوائرس کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں مسلسل کمی ہورہی ہے ۔وزارت صحت نے اتوار کو صرف 390 نئے کیسوں کی تصدیق کی ہے جبکہ گذشتہ 24 گھنٹے میں پہلے سے کووڈ-19 کا شکار مزید 511 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے میں کووِڈ-19 کے 25 مریض مختلف پیچیدگیوں کا شکار ہونے کے بعد چل بسے ہیں۔

Advertisement

سعودی عرب میں اب کووِڈ-19 کے تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 336387 ہوگئی ہے۔ان میں 321485 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 4875 وفات پاچکے ہیں۔اس وقت مملکت میں کووِڈ-19 کے فعال کیسوں کی تعداد 10027 ہے۔ان میں955 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے اور وہ مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

وزارتِ صحت کے مطابق مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں کووِڈ-19 کے 48، 48 نئے کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ الریاض میں 29، ینبع میں 25 اور الہفوف میں 24 نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔

ساحلی شہر جدہ میں سب سے کم صرف 11 مریضوں کا اندراج کیا گیا ہے۔گذشتہ ہفتے تک جدہ میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ کیس سامنے آرہے تھے۔ سعودی حکومت نے کرونا کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں مسلسل کمی کے پیش نظر سخت پابندیوں کے ساتھ عمرے کی اجازت دے دی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں