فی الحال صحت بہتر ہے مگر آنے والے دن آزمائش کے ہیں:ٹرمپ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی صحت فی الحال بہتر ہے مگر آنے والے دن آزمائش کے ہیں۔ صدر ٹرمپ اس وقت واشنگٹن میں والٹر ریڈ ملٹری میڈیکل سنٹر میں زیر علاج ہیں۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ وہ جلد ہی اسپتال سے واپس آ جائیں گے وہ بہت بہتر محسوس کر رہے ہیں۔

ٹرمپ نے ہفتے کی شام ٹویٹر پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کہا کہ میں یہاں آیا ہوں۔ میری طبیعت ٹھیک نہیں تھی۔ میں اب بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں ، ہم مکمل صحت یاب ہونے کے لیے سخت کوشش کر رہے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ میں جلد ہی واپس آؤں گا اور میں جس طرح کی شروعات کی تھی اسی طرح انتخابی مہم ختم کرنے کا منتظر ہوں۔

Advertisement

انہوں نے والٹر ریڈ سنٹر میں اپنے میڈیکل وارڈ سے بظاہر فلمایا گیا ویڈیو کلپ میں بھی جاری کیا اور کہا کہ میرے پاس کوئی چارہ نہیں تھا۔ میں صرف وہائٹ ہاؤس میں نہیں رہنا چاہتا تھا۔ مجھے لگتا ہے کہ اصل امتحان آئندہ چند روز میں ہوگا۔ یہ اگلے دو دن میں ہو گا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ٹرمپ کے ڈاکٹروں نے ہفتے کے روز تصدیق کی تھی کہ انہیں اسپتال میں داخل ہونے کے بعد ان کی حالت بہت اچھی ہے ، لیکن امریکی صدر کی صحت سے واقف ایک ماخذ نے بتایا کہ ان کی اہم علامات تشویش ناک ہیں اور آئندہ 48 گھنٹے ان کی صحت کے حوالے سے بہت اہم ہیں۔

جمعہ کے روز والٹر ریڈ ملٹری اسپتال میں داخل ہونے کے بعد سے ٹرمپ کی صحت کی صورتحال سے متعلق اپنی پہلی تازہ ترین طبی رپورٹ میں ڈاکٹروں نے ان کی بیماری کی تصدیق کی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں