.

افغان کرکٹر ٹریفک حادثے میں چل بسے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

افغان صوبے ننگرہار میں ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والے افغان کرکٹر نجیب ترکائی آج انتقال کرگئے۔

نامور کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق جمعہ 2 اکتوبر مشرقی صوبہ ننگرہار میں نجیب ترکائی سڑک عبور کرتے ہوئے چلتی گاڑی سے ٹکرا گئے تھے، حادثے میں 29 سالہ نجیب ترکائی کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی سرجری کی گئی تاہم منگل 6 اکتوبر کی صبح افغان کرکٹر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

نجیب ترکائی کے انتقال پر افغان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) اور کھلاڑیوں نے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

نجیب ترکائی نے افغانستان کی جانب سے 1 ون ڈے اور 12 ٹی 20 میچز کھیلے تھے جس میں کل 263 رنز بنائے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں