یورپی فوجی کمیشن کے سربراہ جنرل کلاڈو گریزاو نے پیر کے روز العربیہ ٹی وی چینل سے بات کرتےہوئے کہا ہے کہ مشرقی بحیرہ روم میں ترکی اور یونان کے مابین بڑھتی ہوئی کشیدگی کی نگرانی جاری ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ یورپی یونین کے ممالک مشرقی بحیرہ روم کے بحران میں یونان کی حمایت کرتے ہیں۔
رئيس اللجنة العسكرية في الاتحاد الأوروبي الجنرال كلاوديو غراتسيانو لـ #العربية: التهديدات في شرق المتوسط ارتفعت منذ بداية العام.. وندعم #اليونان ضد أي خروقات pic.twitter.com/zzxB152Euo
— ا لـ ـعـ ـر بـ ـيـ ـة (@AlArabiya) October 5, 2020
ادھر کل پیر کے روز ترک ایکسپلوریشن بحری جہاز قبرص کے ساحل سے اپنے مقام سے پیچھے ہٹنے کے بعد شمال کی سمت میں تُرک بندرگاہوں کی طرف روانہ ہو گیا۔
گذشتہ ماہ مشرقی بحیرہ روم میں ترکی یونان کے درمیان تیزی کےساتھ بڑھتی کشیدگی نے دونوں ملکوں کو جنگ کے دھانے پر لا کھڑا کیا تھا۔
یورپی عہدیدار نے کہا کہ بحیرہ روم میں سمندری تحفظ یورپی یونین کی ترجیح ہے۔ انہوں نے یورپی ممالک پر زور دیا کہ وہ بحیرہ روم میں ترکی اور یونان کو ایک دوسرے کے خلاف مزید محاذ آرائی سے روکیں۔
انہوں نے کہا کہ بحیرہ روم میں دہشت گردی اور غیر قانونی امیگریشن کے علاوہ روس کا چیلنج بھی درپیش ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لیبیا سے متعلق برلن کے اجلاسوں میں یوروپی فوجی کمیشن نے حصہ لیا ہے۔