ایم بی سی گروپ کا فیس بُک مینا سے تفریحی اشتراک کا سمجھوتا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ایم بی سی گروپ نے فیس بُک مینا سے تفریحی اشتراک کے ایک خصوصی سمجھوتے پر دست خط کیے ہیں۔اس کے تحت فیس بُک واچ کے لیے ویڈیو مواد تیار کیا جائے گا اور بیس ہزار سے زیادہ ویڈیوز تک ناظرین کو رسائی حاصل ہوگی۔

ایم بی سی مشرقِ اوسط اور شمالی افریقا (مینا) کے خطے میں سب سے بڑی میڈیا کمپنی ہے۔اس نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ نئی ویڈیوز میں مقبول عام ٹی وی شوز کا مواد شامل ہوگا۔انھیں ایم بی سی کے فیس بُک کے صفحات پر شیئر کیا جائے گا۔ان میں ایم بی سی 1 ، ایم بی سی 2 ، ایم بی سی 4 اور میڈیا گروپ کے دوسرے صفحات شامل ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ ایم بی سی گروپ کے اس وقت فیس بُک پر 144 فعال صفحات ہیں۔ان کے ناظرین اور قارئین کی تعداد 28 کروڑ ہے۔

ایم بی سی گروپ نے اس سال فروری میں سعودی دارالحکومت الریاض میں اپنے نئے صدر دفاتر کی تعمیر کے لیے ایک سمجھوتے پر دست خط کیے تھے۔یہ نیا ہیڈ کوارٹر الریاض کے میڈیا سٹی میں قائم کیا جائے گا اور ایم بی سی گروپ وہاں سے آیندہ پانچ سال کے دوران میں کام شروع کردے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں