.

سعودی عرب: کووِڈ-19 کے 421 نئے کیسوں کی تشخیص،561 مریض صحت یاب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کووِڈ-19 کے 421 نئے کیسوں کی تشخیص کی اطلاع دی ہےجبکہ 25 مریض وفات پا گئے ہیں۔

سعودی عرب کی وزارت صحت نے جمعرات کو اطلاع دی ہے کہ اب مملکت میں کرونا وائرس کے کل تشخیص شدہ کیسوں کی تعداد 338132 ہوگئی ہے۔ ان میں 4972 وفات پا چکے ہیں۔

وزارتِ صحت نے آج کرونا وائرس کے 561 نئے مریضوں کے صحت یاب ہونے کی اطلاع دی ہے اور اب صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 323769ہوگئی ہے۔

سعودی عرب میں اس وقت کرونا وائرس کے فعال کیسوں کی تعداد 9391 ہے۔ ان میں 879 کی تعداد تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ وہ مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

وزارتِ صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے میں مدینہ منورہ میں کووِڈ-19کے سب سے زیادہ 57 کیسوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ ینبع میں 38، مکہ مکرمہ 36 ،بالجرشی میں 31،دارالحکومت الریاض میں 30 اور الہفوف میں 27 نئے کیسوں کا اندراج کیا گیا ہے۔