صدر طیب ایردوآن نے قطر میں ترک فوجیوں کی موجودگی کی تصدیق کردی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے خلیجی ریاست قطر میں اپنے ملک کے فوجیوں کی موجودگی کی تصدیق کردی ہے۔

ٹی آر ٹی عربی کی ایک رپورٹ کے مطابق صدر ایردوآن نے کہا کہ ’’ ترک فوجیوں کو قطر اور خطۂ خلیج میں امن واستحکام کو یقینی بنانے کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔‘‘

انھوں نے کہا کہ قطر میں ترکی کی فوجی موجودگی سے کسی فریق کو مسئلہ نہیں ہونا چاہیے مگر صرف انھیں ہی مسئلہ ہوسکتا ہے جو خطے میں طوائف الملوکی پھیلانا چاہتے ہیں۔

صدر ایردوآن نے واضح کیا کہ ترکی شام میں ہمیشہ کے لیے نہیں رہے گا اور وہاں بحران کا مستقل حل ملنے کے بعد اپنی موجودگی ختم کردیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں