حرمین شریفین کی جنرل پریزیڈینسی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عمرہ کے مناسک کی ادائی کے لیے آنے والے زائرین کی مدد اور معاونت کے لیے مزید 531 ملازمین تعینات کیے گئے ہیں۔ انہیں تین الگ الگ یونیفارم کے رنگوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
ایک گروپ میں 159 ملازمین شامل ہیں جنہیں مزید 18 سپروائزر کی نگرانی میں الگ الگ ٹیموں میں تقسیم کیا کیا گیا ہے۔ یہ خادمین تین گھنٹے میں ایک ہزار معتمرین کو عمرہ کی ادائیی میں مدد فراہم کرتے ہیں اور دن بھر میں 6 ہزار معتمرین کی مدد کر رہے ہیں۔ انہیں مسجد حرام میں مطاف کے داخلی راستے، الشبیکہ، اجیاد، کدی اور باب علی پوائنٹس پر تعینات کیا گیا ہے۔
مسجد حرام میں ھجوم سے متعلق امور کے ڈائریکٹر جنرل انجینیر اسامہ الحجیلی نے بتایا کہ جنرل پریزیڈینسی بیت اللہ میں آنے والے اللہ کے مہمانوں کی خدمت کے لیے تمام ممکنہ وسائل اور کوششوں کو بروئے کار لا ہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عازمین عمرہ کی مدد کے لیے زیادہ سے زیادہ افرادی قوت فراہم کی گئی ہے تاکہ عازمین کو مناسک کی ادائی میں کسی بھی دشواری کا سامنا نا کرنا پڑے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرونا کی وبا کے موقعے پر عمرہ زائرین کو وبا سے محفوظ رکھنے لیے خصوصی ایس او پیز تیار کیے گئے ہیں اور ان پرسختی کے ساتھ عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بیت اللہ کے طواف کے دوران معذور افراد کو وہیل چیئرز فراہم کی جا رہی ہیں۔
حرمین شریفین کے انتظامی امور کے ایک دوسرے عہدیدار انجینیر نزار بن حمزہ علاء الدین نے کہا کہ بیت اللہ کے طواف کے لیے تمام ضروری اقدامات کے ساتھ ساتھ کرونا کی وبا کی روک تھام کے لیے بھی بھی ایس او پیز وضع کیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ طواف کے لیے تین الگ الگ رنگوں میں ٹریک تیار کیے گئے ہیں جن میں مناسب فاصلہ رکھا گیا ہے۔ طواف کا پہلا چکر 10 ویں ٹریک سے ہوتا ہے جو تیسرے ٹریک پر ختم ہو جاتا ہے۔
-
خانہ کعبہ ایک بار پھر 'اللہ اکبر' کی صدائوں سے گونج اٹھا،عازمین عمرہ کی آمد جاری: تصاویر
کئی ماہ کی کرونا ویرانی کے باعث خانہ کعبہ ایک بار پھر اللہ کے مہمانوں سے آباد ہو گیا۔ ہفتے اور جمعرات کی درمیانی شب صحت کے پروٹوکول اور ایس اوپیز ... مشرق وسطی -
آج سے عمرہ کے مناسک کا بہ تدریج آغاز
کرونا کی وبا کے باعث لگائی گئی پابندیوں کے بعد مسجد حرام کو زائرین کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب عمرہ کے مناسک کا مرحلہ وار ... مشرق وسطی -
ایک ہفتے میں عمرہ کی 1 لاکھ 8 ہزار درخواستوں کی منظوری
سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت نے 'اعتمرنا' ایپ ریلیز کیے جانے کے بعد پہلے ہفتے میں کم سے کم ایک ... بين الاقوامى