یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد نے اعلان کیا ہے کہ ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب کی سمت بھیجے جانے والے دھماکا خیز ڈرون طیارے کو تباہ کر دیا گیا۔
عرب اتحاد کی افواج کے سرکاری ترجمان کرنل ترکی المالکی کے مطابق مشترکہ اتحادی فورسز ہفتے کی صبح ایک دھماکا خیز مواد کے حامل ڈرون طیارے کو فضا میں تباہ کر دینے میں کامیاب ہو گئیں۔ یہ ڈرون طیارہ دہشت گرد حوثی ملیشیا نے بھیجا تھا جس کا مقصد مملکت کے جنوبی علاقے میں شہریوں کو منظم طور پر نشانہ بنانا تھا۔
چند روز قبل عرب اتحاد نے اعلان کیا تھا کہ بحر احمر کے جنوب میں حوثیوں کی جانب سے ایک دہشت گرد حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ اتحاد کے مطابق دھماکا خیز مواد سے بھری ایک ریموٹ کنٹرولڈ ڈرون کشتی یمن میں الصلیف کے نزدیک تباہ کر دی گئی۔
تقریبا 10 روز قبل عرب اتحاد کے طیاروں نے مآرب صوبے کے ضلع صراوح میں حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں اور عسکری گاڑیوں کو نشانہ بنایا تھا۔ اس دوران وادی الضیق میں کیٹوشیا راکٹ داغنے کے دو پلیٹ فارمز کو بھی تباہ کر دیا گیا۔
صراوح میں ہی الباطن گاؤں میں اتحادی طیاروں نے گولہ بارود اور ہتھیاروں کے ذخائر کے علاوہ نقل و حمل کی 3 سواریوں کو تباہ کر دیا۔
عرب اتحاد کے مطابق وہ حوثی ملیشیا کی صلاحیت کو برباد کرنے کا پابند ہے جو علاقائی اور بین الاقوامی امن کے لیے خطرہ ہے۔
-
جنوبی یمن میں سرکاری فوج کے حملے میں حوثی کمانڈر ساتھیوں سمیت ہلاک
یمن کے مغرب میں الحدیدہ گورنری کے نواحی علاقے حیس میں سرکاری فوج کے ساتھ جھڑپ میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کا ایک فیلڈ کمانڈر شیخ الدین خالد ... مشرق وسطی -
یمن: الخنجر کیمپ باغیوں سے آزاد، حوثی جنگجوؤں کا فرار:ویڈیو
یمن کی آئینی حکومت کے ماتحت فوج نے عرب اتحادی فوج اور مزاحمتی ملیشیا کی مدد سے شمال مشرقی گورنری الجوف میں واقع تزویراتی اہمیت کے حامل الخںجر فوجی ... بين الاقوامى -
یمن کے حوثی باغیوں کی سعودی عرب کے سرحدی گاوں پر گولہ باری
سعودی عرب کے شہری دفاع کے مطابق کے مطابق کل اتوار کے روز یمن کے حوثی باغیوں نے سرحدی علاقے پر گولہ باری کی تاہم اس گولہ باری سے کوئی جانی نقصان ... مشرق وسطی