سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کووِڈ-19 کے 405 نئے کیسوں کی تشخیص کی اطلاع دی ہےجبکہ 22 مریض وفات پا گئے ہیں اور اب کل اموات پانچ ہزار سے متجاوز ہوگئی ہے۔
سعودی عرب کی وزارتِ صحت کے مطابق اب مملکت میں کرونا وائرس کے کل تشخیص شدہ کیسوں کی تعداد 338944 ہوگئی ہے۔ گذشتہ سات ماہ کے دوران میں کووِڈ-19 کے 5018 وفات پا چکے ہیں۔
وزارتِ صحت نے ہفتے کے روز کرونا وائرس کے 455 مزید مریضوں کے صحت یاب ہونے کی بھی اطلاع دی ہے۔یوں تن درست ہونے والے مریضوں کی تعداد 324737ہوگئی ہے۔
سعودی عرب میں اس وقت کرونا وائرس کے فعال کیسوں کی تعداد 9189 ہے۔ ان میں 842 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ وہ مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔
وزارتِ صحت نے بتایا ہے کہ آج بھی مدینہ منورہ میں کووِڈ-19کے سب سے زیادہ کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ ان کی تعداد 40 ہے،اس کے بعد مکہ مکرمہ میں 36 اور دارالحکومت الریاض میں 32 نئے کیسوں کا اندراج کیا گیا ہے۔ ساحلی شہر جدہ میں صرف چار نئے کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔
#الصحة تعلن عن تسجيل (405) حالة إصابة جديدة بفيروس #كورونا الجديد (كوفيد19)، وتسجيل (22) حالات وفيات رحمهم الله، وتسجيل (455) حالة تعافي ليصبح إجمالي عدد الحالات المتعافية (324,737) حالة ولله الحمد. pic.twitter.com/fcAsq68xld
— و ز ا ر ة ا لـ صـ حـ ة السعودية (@SaudiMOH) October 10, 2020