اپنی ہی ٹیم کے خلاف غلطی سے گول ، یوگنڈا کا فٹبالر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

یوگنڈا میں مقامی لیگ کے ایک میچ کے دوران غلطی سے اپنی ٹیم کے خلاف گول کر دینے پر ایک فٹبالر کو اس کی ٹیم کے چند ساتھیوں نے زدوکوب کیا یہاں تک کہ 22 سالہ کھلاڑی کی جان چلی گئی۔ یوگنڈا کے ایک اخبار Monitor کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کی شام کھیلے جانے والے ایک میچ کے بعد پیش آیا۔

اخبار نے بتایا کہ چرچل اویسی نامی نوجوان کھلاڑیLamwo قصبے میں مقامی لیگ کا ایک میچ کھیل رہا تھا۔ میچ کے دوران ایک موقع پر اس دفاعی کھلاڑی نے گیند کو دور کرنے کی کوشش کی مگر غلطی سے وہ اس کی ٹیم کے ہی گول پوسٹ کے اندر چلی گئی اور مخالف ٹیم کے لیے گول اسکور ہو گیا۔ میچ ختم ہونے کے بعد چرچل کی ٹیم کے ساتھیوں نے اس کو لاتوں اور گھونسوں سے نوازا۔ تاہم انہیں آخرکار چرچل سے دور ہٹا دیا گیا۔

البتہ معاملہ ختم نہیں ہوا اور واپسی کے موقع پر ایک کھلاڑی نے سائیکل پر جاتے چرچل کو دھکا دے کر زمین پر گرا دیا۔ اس کے سبب چرچل کو شدید چوٹیں آئیں۔ بعد ازاں اسے فوری طور پر نزدیک طبی مرکز لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ پولیس نے فوری طور پر حرکت میں آتے ہوئے چرچل کی ہلاکت میں ملوث ہونے کے شبہے میں دو کھلاڑیوں کو حراست میں لے لیا۔ دونوں کھلاڑیوں کے ساتھ تحقیقات جاری ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں