معاشی پابندیوں کی خلاف ورزی پر ایرانی شہری کو امریکی عدالت سے قید کی سزا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکی محکمہ انصاف کے ایک جج نے ایران پر عائد معاشی پابندیوں کے باوجود ایران میں موجود لوگوں کے کاروبار چلانے میں مدد کرنے والے ایرانی شہری کو 23 ماہ قید کی سزا سنا دی ہے۔

ایرانی شہری 33 سالہ سید سجاد شاہدین نے امریکی عدالت میں "PAYMENT 24" کے نام سے کمپنی چلانے کا اعتراف کر لیا تھا۔امریکی وزارت انصاف کے مطابق یہ کمپنی ایران میں رہنے والے شہریوں کو ایک فیس کے عوض امریکا میں آن لائن خریداری کرنے کی سہولت فراہم کرتی تھی۔

Advertisement

ایران میں قائم کمپنی نے جعلی دستاویزات، متحدہ عرب امارات کے انٹرنیٹ ایڈریس اور پے پال کے اکائونٹ کے ذریعے سے لاکھوں ڈالرز کا کاروبار کیا۔اس کمپنی کے ایران کے مختلف شہروں میں دفاتر ہیں اور کمپنی میں 40 افراد ملازمت پیشہ ہیں۔

امریکی قوانین کے تحت امریکا میں قائم کاروبار کے ذریعے سے ایران میں مقیم افراد کو فروخت نہیں کی جاسکتی ہے اور شاہدین کو 2018 میں اسی جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزم کو رواں سال ہی امریکا منتقل کیا گیا تھا۔

امریکی سرکاری وکیل ایریکا مکڈونلڈ کا کہنا تھا کہ "شاہدین نے ایک ایسی کمپنی کا قیام عمل میں لایا تھا جس کے ذریعے سے امریکا کی ایران پر عاید پابندیوں کی دھجیاں اڑائی جاتی تھیں۔ ایسے اقدامات امریکی قوانین کے تحت جرم ہے اور ان سے ہمارے قومی مفادات کو نقصان پہنچتا ہے۔"

شاہدین نے اعتراف کیا کہ اس نے جعلی پاسپورٹس پر سینکڑوں 'پے پال' اکائونٹ بنائے جن کا ایڈریس ایران سے باہر کا فراہم کیا گیا۔ ان اکائونٹس سے کمپیوٹر سافٹ وئیر، لائسنز اور کمپیوٹر سرورز خریدے گئے۔

امریکی صدر نے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ایران پر پابندیوں کا سلسلہ سخت کر دیا ہے۔ پچھلے ہفتے کے دوران امریکا نے ایران کے 18 بڑے بینکوں کو پابندیوں کا نشانہ بنایا ۔

مقبول خبریں اہم خبریں