.

کرغزستان کے پانچویں صدر بھی اپنے منصب سے مستعفی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

کرغزستان میں صدر سورن بے جینبیکوف نے ملک میں جاری شورش اور بحران کے سبب اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ سال 1991ء میں سوویت یونین سے خود مختاری حاصل کرنے کے بعد سے اب تک 5 سیاسی شخصیات نے کرغزستان کی صدارت کا منصب سنبھالا۔ دل چسپ بات یہ ہے کہ یہ تمام صدور اپنے منصب سے مستعفی ہوئے۔ ان تمام کی عمر 60 سے 62 برس کے لگ بھگ رہی۔ جمعرات کے روز کرسی صدارت چھوڑنے کا اعلان کرنے والے سورن بے کی عمر بھی 62 برس ہے۔

خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق سورن بے نے اپنے استعفے کا اعلان کرتے ہوئے کہا "میں کرغزستان کی تاریخ میں ایک ایسے صدر کے طور پر رہنا نہیں چاہتا جس نے خون بہایا ہو اور اپنے شہریوں پر گولیاں چلائی ہوں۔ لہذا میں نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے"۔

انہوں نے اپوزیشن لیڈر صادر جاباروف اور دیگر سیاست دانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ دارالحکومت بیشکک سے اپنے حامیوں کو ہٹا لیں اور وہاں کے لوگوں کے لیے پُر امن زندگی واپس لوٹا دیں۔

سورن بے سے قبل کرغزستان کے صدر کا منصب سنبھالنے والی چار شخصیات کے نام یہ ہیں : Askar Akayev (مارچ 2005ء میں مستعفی)،Kurmanbek Bakiyev (اپریل 2010ء میں مستعفی)، Roza Otunbayeva (جولائی 2010ء میں مستعفی) اورAlmazbek Atambayev (نومبر 2017ء میں مستعفی).

کرغزستان میں صدر کے منصب پر فائز ہونے والی شخصیات میں مستعفی ہونے اور ایک عمر کے قریب ہونے کے حوالے سے مشترک مماثلت کیا محض ایک اتفاق ہے یا اس معمّے کے پیچھے کوئی راز ہے؟