کرونا کا شبہ، یورپی کمیشن کی سربراہ اجلاس سے فورا رخصت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

جمعرات کے روز یورپی کمیشن کی خاتون سربراہ اورسولا وون ڈیر لیین برسلز میں یورپی یونین کے سربراہی اجلاس کے آغاز کے ایک گھنٹہ سے بھی کم وقت میں اجلاس سے چلی گئیں۔ انہیں شبہ تھا کہ اجلاس کے دوران ان کی ملاقات ایک ایسے شخص کے ساتھ ہوئی جو'COVID-19' سے متاثر تھا۔

ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ایک ٹویٹ انہوں‌ نے کہا کہ انہوں‌ نے اپنا طبی معائنہ کرایا ہے۔ اگرچہ ان کی ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی ہے مگر وہ احتیاطا خود کو قرنطینہ کر رہی ہیں۔

Advertisement

انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ انہیں معلوم ہوا کہ ان کے دفتر میں ان سے ملنے والے ایک شخص کی کرونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی تھی۔ لیکن انہوں نے تصدیق کی کہ میرے ٹیسٹ کے نتائج منفی تھے لیکن احتیاط کے طور پر میں فوری طور پر خود تنہائی اختیار کی ہے۔

خیال رہے کہ کرونا وبا کی وجہ سے کئی یورپی ممالک سخت لاک ڈاون کی وجہ سے بھاری معاشی نقصانات کا سامنا کر رہے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے دو دن پہلے اعلان کیا تھا کہ پورے یورپ میں ہفتہ وار وائرس کے انفیکشن اور اموات بالترتیب 34٪ اور 16 فیصد بڑھ گئی ہیں۔ یورپی خطے میں نصف سے زیادہ نئے کیسز میں برطانیہ ، فرانس ، روس اور اسپین سر فہراست ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں