.

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا روسی صدر پوتین سے کووِڈ-19کی ویکسین پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے روسی صدر ولادی میر پوتین سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے اور ان سے کوِڈ-19 کے علاج کے لیے روس کی تیار کردہ نئی ویکسین سپوتنک اور اس کے استعمال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

روس میں تیار کردہ کووِڈ-19 کی اس ویکسین کی اس وقت متحدہ عرب امارات میں انسانوں پر دوسری آزمائش کی جارہی ہے۔سپوتنک پنجم کا پہلا انسانی ٹرائل بیلارس میں کیا گیا ہے۔اس کی دوسری انسانی آزمائش کے نومبر کے آخر میں نتائج متوقع ہیں۔

روسی حکومت نے اگست میں اس کی ملک میں استعمال کی منظوری دی تھی۔اس کے بعد ماسکو میں چالیس ہزار رضاکاروں پر اس کو آزمایا گیا ہے۔اماراتی وزارت صحت نے گذشتہ ہفتے ملک میں اس کے ٹرائل کی منظوری دی ہے۔اس پروگرام پر مقامی لیبارٹری ’پیورہیلتھ ‘عمل درآمد کررہی ہے جبکہ روس کا خود مختار دولت فنڈ بیرون ملک کرونا وائرس کی اس ویکسین کی مارکیٹنگ کا ذمہ دار ہے۔