سعودی عرب : کبارعلماء کونسل اور شوریٰ کونسل کی تشکیلِ نو

الشیخ عبداللہ آل الشیخ سعودی عرب کی نوتشکیل شدہ شوریٰ کونسل کے سربراہ اور الشیخ غیہب الغیہب شاہی دیوان کے مشیرمقرر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایک شاہی فرمان کے ذریعے شیخ عبدالعزیز آل الشیخ کے زیر قیادت مملکت کے کبارعلماء کونسل اور شوریٰ کونسل کی تشکیلِ نو کی ہے۔

اس فرمان کے مطابق الشیخ عبداللہ بن محمد بن ابراہیم آل الشیخ کو سعودی عرب کی نوتشکیل شدہ شوریٰ کونسل کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ان کا عہدہ وزیر کے برابر ہوگا۔نئی شوریٰ کونسل ڈیڑھ سو ارکان پر مشتمل ہوگی اور اس کی مدت چار سال ہوگی۔

Advertisement

شاہی فرمان کے تحت ڈاکٹر مشعل بن فہم السلمی کو شوریٰ کونسل کا نائب صدر مقرر کیا گیا ہے۔ڈاکٹر حنان بنت عبدالرحیم بن مطلق الاحمدی اس کونسل کی اسسٹنٹ چیئرمین ہوں گی۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایک اور شاہی فرمان کے ذریعے خالد بن عبداللہ بن محمد اللحیدان کو مملکت کی عدالت عظمیٰ کا نیا سربراہ مقرر کیا ہے۔ان کا منصب وزیر کے برابر ہوگا۔

سعودی عرب کی نوتشکیل شدہ کبارعلماء کونسل کے سربراہ مفتیِ اعظم الشیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ ہوں گے۔اُن سمیت یہ کونسل اکیس ارکان پر مشتمل ہوگی۔

شاہ سلمان نے ایک اور فرمان کے تحت الشیخ غیہب بن محمد بن عبداللہ الغیہب کو شاہی دیوان کا مشیر مقرر کیا ہے۔ان کا مرتبہ وزیر کے برابر ہوگا۔

مقبول خبریں اہم خبریں