شوریٰ کونسل میں تیسرا بڑا عہدہ پانے والی پہلی سعودی خاتون سے ملیے!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی معروف دانشور خاتون اور ماہر معاشیات ڈاکٹر حنان بنت عبدالرحیم الاحمدی کو مملکت کی شوریٰ کونسل کی اسسٹنٹ چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ شاہی فرمان کے مطابق ڈاکٹر حنان مجلس شوریٰ میں تیسرا اہم عہدہ پانے والی پہلی سعودی خاتون کا اعزاز حاصل ہو گیا ہے۔

وہ اس عہدے پر فائز ہونے والی مملکت کی پہلی خاتون دانشور ہیں۔ ڈاکٹر حنان نامور ماہر تعلیم ہیں۔ وہ صحت سے متعلق انتظامی امور اور اقتصادیات کی ماہر ہیں۔ سات برس قبل انھیں مجلس شوریٰ کی رکن مقرر کیا گیا تھا۔

Advertisement

ڈاکٹر حنان الاحمدی سعودی عرب کے پبلک ایڈمنسٹریشن انسٹی ٹیوٹ میں صحت سے متعلق خدمات کے شعبے میں پروفیسر کے عہدے پر فائز ہیں۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر حنان الریاض اکنامک فورم کے بورڈ آف ٹرسٹیز، جرنل برائے پبلک ایڈمنسٹریشن کے ایڈیٹوریل بورڈ اور سعودی مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی رکن بھی ہیں۔

ڈاکٹر الاحمدی نے کنگ سعود یونیورسٹی سے اقتصادیات کے میں بیچلرز ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔انھوں نے امریکی ریاست لویزیانا کی ٹولین ہیلتھ یونیورسٹی سے ہیلتھ سروسز ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی تھی۔ انھوں نے پی ایچ ڈی کی ڈگری امریکی یونیورسٹی آف پٹسبرگ سے حاصل کی۔

ڈاکٹر الاحمدی نے 2014 میں شوریٰ کونسل کے لیے اپنی نامزدگی کے اعلان کے بعد بین پارلیمانی یونین کے ایک اجلاس میں بتایا تھا کہ "مجھے پہلے تو حیرت ہوئی لیکن بعد میں اس تاریخی فیصلے کی اہمیت اور احساس ذمہ داری کی وجہ سے میں اپنے جذبات پر قابو پانے میں کامیاب ہوئی۔ مجھے اس نئی ذمہ داری کے ذریعے معاشرے میں تبدیلی لانے اور فیصلہ سازی کے عمل میں شمولیت پرایک نیا جذبہ ملا۔‘‘

مقبول خبریں اہم خبریں