.

اسرائیل کی سرکاری پائپ لائن کمپنی یو اے ای کا تیل یورپ منتقل کرے گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسرائیل کی پائپ لائن کمپنی ای اے پی سی نے متحدہ عرب امارات کا تیل اپنی ایک پائپ لائن کے ذریعے یورپ پہنچانے کے لیے ابتدائی سمجھوتے پر دست خط کیے ہیں۔

اس سمجھوتے کے مطابق یو اے ای کے تیل کو اسرائیل کی بحیرہ احمر کے کنارے واقع شہر ایلات کو بحر متوسط کے کنارے واقع اسرائیلی بندرگاہ عسقلان کے درمیان بچھی ہوئی پائپ لائن کے ذریعے یورپ منتقل کیا جائے گا۔

اسرائیل کی سرکاری ملکیتی ای اے پی سی نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے اسرائیل اور امارات کی مشترکہ ملکیتی کمپنی میڈ۔ریڈ لینڈ بریج کے ساتھ سوموار کو ابو ظبی میں مفاہمت کی ایک یادداشت پر دست خط کیے ہیں۔یہ سمجھوتا امریکی وزیر خزانہ اسٹیون نوشین کی موجودگی میں طے پایا تھا۔البتہ اس کمپنی نے مالیاتی تفصیل جاری نہیں کی ہے۔

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ حتمی سودا 70 سے 80 کروڑ ڈالر پر مشتمل ہوسکتا ہے،یہ کئی ایک سال کے لیے ہوگا اور اسرائیلی کمپنی کی پائن لائن کے ذریعے 2021ء کے اوائل میں یورپ کو تیل کی ترسیل شروع ہوجائے گی۔