بھارت نے چین کے ایک فوجی کو بدھ کو چینی حکام کے حوالے کر دیا ہے۔ چین کی فوج نے بھی اس امر کی *تصدیق کی ہے۔
چینی فوج نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وانگ یا لونگ نامی فوجی کو بھارت نے بدھ کی علی الصباح حوالے کیا ہے۔
اس سے قبل بھارت نے پیر کو کہا تھا کہ اس نے پہاڑی علاقے لداخ میں سرحد عبور کر کے آنے والے چین کے ایک فوجی کو حراست میں لیا ہے۔
چین کے فوجی کی واپسی کا عمل ایسے موقع پر انجام پایا ہے جب دونوں ملکوں کے درمیان لداخ کی متنازع سرحد پر کشیدگی برقرار ہے۔ دونوں ملکوں کے فوجیوں کے درمیان رواں برس جون میں ایک جھڑپ بھی ہو چکی ہے جس میں 20 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔
سرحد پر کشیدگی کے خاتمے کے لیے بھارت اور چین کے درمیان سیاسی و عسکری سطح پر مذاکرات کے کئی دور ہو چکے ہیں لیکن کشیدگی کے خاتمے پر اتفاق کے باوجود دونوں جانب تناؤ پایا جاتا ہے۔
چین کا کہنا ہے کہ وانگ یا لونگ پہاڑوں پر پائے جانے والے بھینسے کی تلاش میں نکلے تھے اور وہ راستہ بھٹک کر بھارتی حدود میں داخل ہو گئے تھے۔
بعدازاں چین نے فوجی کے لاپتا ہونے کا معاملہ بھارت کے سامنے اٹھایا تھا۔
بھارتی فوج نے پیر کو اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول کو عبور کر کے آنے والے چینی فوجی کو حراست میں لیا گیا ہے جسے ضروری کارروائی کے بعد چین کے حوالے کر دیا جائے گا۔
-
بھارت کا چین پر فوجی کمانڈروں کی بات چیت کے وقت سرحد پر’اشتعال انگیزاقدام‘کاالزام
بھارت کی وزارتِ خارجہ نے چینی فوجیوں پر سرحدی علاقے میں ایک نئی اشتعال انگیز کارروائی میں ملوّث ہونے کا الزام عاید کیا ہے اور کہا ہے کہ انھوں نے یہ ... بين الاقوامى -
چین کے ساتھ ممکنہ مقابلے کی تیاری کر رہے ہیں: امریکی وزیر دفاع
امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کی جانب سے ایک خطر ناک بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے بیجنگ کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے سخت گیر ... بين الاقوامى -
چین کے حوالے سے صدر ٹرمپ کے نزدیک کوئی چیز خارج از امکان نہیں : وائٹ ہاؤس
امریکا میں وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے حوالے سے "کسی چیز کو خارج از امکان قرار نہیں دیتے"۔ یہ بات وائٹ ہاؤس کی خاتون ... بين الاقوامى