افغانستان کے شہر جلال آباد میں پاکستان کے قونصل خانے کے قریب ویزہ کے حصول کے لیے جمع ہونے والے مجمع میں بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
برطانوی خبررساں ادارے 'رائیٹرز' کے مطابق افغان حکام نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کے قونصل خانے کے قریب ایک کھلے میدان میں لگ بھگ تین ہزار افراد ویزہ کے حصول کے لیے ٹوکن کے انتظار میں تھے۔
حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے 15 افراد میں 11 خواتین شامل ہیں جب کہ واقعے کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
صوبائی کونسل ممبر سہراب قادری کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں بزرگ شہریوں کی بڑی تعداد شامل ہے جنہیں علاج کے لیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
جلال آباد کے حکام کے مطابق قونصل خانے کے باہر موجود شہری ٹوکن کے حصول کے لیے موجود تھے اور ہجوم اچانک قابو سے باہر ہو گیا جس کی وجہ سے وہاں بھگدڑ مچ گئی۔
پاکستان کے کابل میں سفارت خانے کی جانب سے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
پاکستانی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ افغان شہریوں کے لیے کابل میں پاکستانی سفارت خانے جب کہ جلال آباد، قندھار، مزار شریف اور ہرات میں قائم پاکستانی قونصل خانے ویزوں کا اجرا جاری رکھیں گے۔
-
افغان کرکٹر ٹریفک حادثے میں چل بسے
افغان صوبے ننگرہار میں ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والے افغان کرکٹر نجیب ترکائی آج انتقال کرگئے۔نامور کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق جمعہ 2 اکتوبر مشرقی ... بين الاقوامى -
افغان سکیورٹی فورسز سے شدید لڑائی میں 65 طالبان جنگجو ہلاک
افغان سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جنگ زدہ ملک کے مشرقی علاقے میں خونریز لڑائی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں 65 طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ افغان ... بين الاقوامى -
افغان مصالحتی عمل کی حمایت کرتے ہیں :سعودی عرب کا اعلان
سعودی عرب نے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان حال ہی میں ہونے والے مصالحتی عمل کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی حکومت نے پیر کو ... ایڈیٹر کی پسند