سعودی عرب کی وزارت ثقافت کی جانب سے پرنس محمد بن سلمان پروفیشنل کپ فٹبال لیگ کے کھلاڑیوں کی قمیضوں پر ان کے ناموں کو عربی میں تحریر کرنے کا منصوبہ بھرپور پذیرائی حاصل کر رہا ہے۔ مبصرین کے مطابق یہ درست سمت میں ایک درست اقدام ہے۔ اس منصوبے کے ذریعے عربی زبان کی خدمت اور عربی رسم الخط کی سپورٹ کے لیے وزارت ثقافت اور وزارت کھیل کے درمیان تعاون کو قابل ستائش قرار دیا جا رہا ہے۔
کنگ سعود یونیورسٹی کے پروفیسر اور مضمون نگار عبدالمحسن العقیلی نے باور کرایا ہے کہ یہ منصوبہ اپنے طور پر سرکاری اداروں کی مربوطیت اور سماجی سطح پر جدت کے حامل خیال کا مثالی نمونہ ہے۔ اس سے عربی زبان کے وجود کو مضبوطی حاصل ہو گی اور عربی رسم الخط کے جمالیاتی پہلو نمایاں ہو گے۔
دوسری جانب کھیلوں سے متعلق عربی روزنامے الاسبق کے ایڈیٹر انچیف سعد المہدی نے اس منصوبے کو شان دار قرار دیا۔ انہوں نے باور کرایا کہ عربی زبان کے تحفظ اور عوام کے درمیان عربی رسم الخط کو پھیلانے کے حوالے سے یہ منصوبہ اہمیت کا حامل ہے۔ المہدی کے مطابق سعودی پروفیشنل فٹبال لیگ میں 50 سے زیادہ ممالک کے شہری نظر آئیں گے۔ لیگ میں 200 سے زیادہ کھلاڑی اور تربیت کار شریک ہوں گے۔ ان میں ایک بڑی تعداد عربی نہ بولنے والوں کی ہے۔ لہذا اس منصوبے سے عربی زبان اور اس کی ثقافت کو متعارف کرانے کا موقع ملے گا۔ غیر عرب کھلاڑی اپنا اور اپنے ساتھیوں کا عربی زبان میں لکھا ہوا نام پکاریں گے جس سے وہ زبان سے مانوس ہوں گے۔
طائف یونیورسٹی میں ثقافتی لسانیات کے پروفیسر ڈاکٹر خالد الغامدی نے اس منصوبے کو سراہتے ہوئے باور کرایا کہ یہ منصوبہ متعدد تہذیبی مقاصد کو پورا کرے گا۔ یہ منصوبہ اپنے اندر ثقافتوں کے درمیان مثبت مقابلے کی ایک نوعیت ہے۔ یہاں غیر عرب کھلاڑی کا نام عربی حروف میں لکھا جائے گا جس سے اس کھلاڑی کو عربی زبان کے حوالے سے خوش گوار احساس ہو گا۔
-
سعودی خزافہ جس نے ظروف پرنقش ونگاری کے فن کو ایک نئی جہت سے روش ناس کیا
سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے فن خزافی اور ظروف پر نقش نگاری اور ملمع سازی کے فن کو ایک نئی جہت سے روش ناس کرکے اس فن کے ماضی اور حال کو ... مشرق وسطی -
عالمی ادارہ صحت کا کرونا روک تھام کے لیے سعودی اقدامات پر اظہار اطمینان
عالمی ادارہ صحت نے عمرہ مناسک کی ادائی کے دوران کرونا کی وبا کی روک تھام کے لیے سعودی عرب کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ... بين الاقوامى -
سعودی عرب: کووِڈ-19 کا شکار 16 مریضوں کی وفات،385 نئے کیسوں کی تصدیق
سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران میں کووِڈ-19 کا شکار 16 مریض وفات پا گئے ہیں اور وزارت صحت نے 385 نئے کیسوں کی تشخیص کی اطلاع دی ہے جبکہ پہلے سے ... بين الاقوامى