میکسیکو کی ایک شادی کی تقریب میں شریک ہونے والے افراد کی خوشیاں اس وقت ماند پڑ گئی جب تقریب کے ایک تہائی شرکاء کو کرونا کی تشخیص ہوگئی۔
میکسیکو حکام کے مطابق سرحدی شہر میکسیکالی میں رواں ماہ کے اوائل میں ہونے والی ایک شادی کی تقریب کے شرکاء میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد ایک سو تک پہنچ گئی ہے۔
میکسیکو کی ریاست باحا کیلیفورنیا کے وزیر صحت کے مطابق میکسیکو کے اداکار کی شادی کی تقریب میں تقریبا 300 افراد نے شرکت کی تھی۔
مقامی میڈیا کے مطابق وزیر صحت کا کہنا ہے کہ "3 اکتوبر کو ہونے والی شادی کی تقریب میں ماسک پہننے کی پابندی کو یقینی نہیں بنایا گیا تھا اور نہ ہی مہمانان کے جسم کا درجہ حرارت ماپنے کا کوئی انتظام تھا۔" ان کے مطابق "تقریب کے منتظمین نے کرونا وباء کے دوران اتنی بڑی تقریب منعقد کرنے کی اجازت بھی نہیں لی تھی۔"
میکسیکن حکام اس تقریب کی تفتیش میں اس پہلو کا بھی جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا تقریب میں شریک کسی شخص کو اس بات کا اندازہ تھا کہ اسے کووڈ 19 ہے یا ہو سکتا ہے۔ میکسیکو کی کچھ ریاستوں میں جان بوجھ کر مرض کو پھیلانا جرم شمار ہوتا ہے۔
مقامی میڈیا میں شائع ہونے والی تصاویر میں شادی کے شرکاء کو ماسک کے بغیر ناچتے دیکھا جا سکتا ہے۔
میکسیکو میں کرونا وائرس کی وباء کے نتیجے میں تقریبا دس لاکھ افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 86 ہزار 300 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
-
کرونا وائرس : امریکا میں 60 ہزار نئے کیس ، اموات کے لحاظ سے میکسیکو چوتھے نمبر پر
امریکا میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 59747 نئے متاثرین اور 442 مزید اموات کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ بات جونز ہوپکنز یونیورسٹی نے پیر کے روز ... بين الاقوامى -
میکسیکو : کرونا کے اندیشے کے سبب ساحلی قصبے نے بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع کر لیا
میکسیکو میں ساحلی قصبوں کی جانب آنے والے راستوں کو بند کرنے کا آغاز ہو گیا ہے۔ بعض مقامات پر مختلف نوعیت کی رکاوٹیں بھی کھڑی کر دی گئی ہیں۔ ... بين الاقوامى -
امریکی صدر نے آئندہ ہفتے میکسیکو کی سرحد پر بند کرنے کی دھمکی دے دی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ جنوبی سرحد سے غیر قانونی تارکین وطن کی آمد کا سلسلہ اور سرحد کے آر پار غیرقانونی تجارت بند نہ ہوئی تو وہ ... بين الاقوامى