.

ترکی میں زہریلی شراب پینے سے 63 افراد ہلاک، کئی ٹن مضرصحت شراب برآمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ترکی میں رواں ماہ کےدوران زہریلی اور مضرصحت شراب پینے سے اب تک کم سے کم 63 افراد کی اموات کی تصدیق کی گئی ہے۔ پولیس نے زہریلی شراب کا کاروبار کرنے میں ملوث 285 ملزمان کو گرفتار کرنے کے ساتھ 76 کی گرفتاری کےوارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ‌ کے مطابق گذشتہ تین ہفتوں کے دوران ترکی کے ازمیر سمیت 10 بڑے شہروں میں زہریلی شراب پینے سے 63 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ہلاکتوں کا سلسلہ 9 اکتوبر سےجاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتیں ایتھل الکحل کے بجائے نسبتا کم قیمت میتھل الکحل کا استعمال کرتے ہیں۔ یہ ملاوٹ زدہ اور مضر صحت ہونے کے ساتھ ساتھ جان لیوا بھی ثابت ہوتا ہے۔

گذشتہ ہفتے ترکی کے 'ٹی آر ٹی' ٹی وی نے مضر صحت شراب پینے سے 44 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔ ٹی وی رپورٹ کے مطابق زہریلی شراب سے 30 افراد مثاثر ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے ازمیر سے زہریلی شراب کا نشہ کرنے والے 22 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے 20 ٹن فاسد شراب برآمد کی گئی ہے۔