.

سعودی عرب:تنومہ میں آتش زدگی،شہری دفاع کی ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے عسیر میں واقع شہر تنومہ میں جمعرات کے روز اچانک آگ بھڑک اٹھی ہے۔سعودی نظامت عامہ برائے شہری دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آتش زدگی کے اس واقعے میں فی الوقت کوئی شخص زخمی نہیں ہوا ہے۔

نظامت نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’’عسیر میں شہری دفاع کی ٹیمیں تنومہ میں لگی آگ پر قابو پانے اور اس کو شہری علاقوں تک پہنچنے سے روکنے کے لیے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔‘‘

قبل ازیں نظامتِ عامہ شہری دفاع نے یہ اطلاع دی تھی کہ تنومہ کے علاقے جبل غلامہ میں ایک غیر ہموار خشک بنجر جگہ پر آگ بھڑک اٹھی تھی۔اس وقت تیز ہوا چل رہی تھی جس کی وجہ سے آگ آناً فاناً پورے علاقے میں پھیل گئی تھی۔

گذشتہ سعودی عرب کی گورنری طائف میں واقع ثقیف مرکز میں ایک پہاڑ پر آگ لگ گئی تھی۔ سعودی نظامتِ عامہ برائے شہری دفاع کے مطابق جبلِ عمد پر آتش زدگی کے اس واقعہ میں بھی کوئی شخص زخمی نہیں ہوا تھا۔