.

سوئس حکومت کا اپنے شہریوں کے لیے فی کس 8300 ڈالر کا تحفہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سوئس حکومت نے اپنے تمام شہریوں حتیٰ کہ بچوں کو بھی فی کس 7500 فرانک کی رقم تحفے میں دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ رقم امریکی کرنسی میں 8300 ڈالر کے برابر ہے۔ اس رقم میں کسی قسم کے ٹیکس کی کٹوتی نہیں کی جائے گی۔

سوئس ویب سائٹ Watson کی رپورٹ العربیہ ڈاٹ نیٹ‌کے مطالعے سے گذری جس میں کہا گیا ہے کہ 22 اپریل 2022ء تک اگر تجویز کی ایک لاکھ شہریوں نے حمایت کی تو یہ رقم حکومت کی طرف سے تمام شہریوں کو ادا کی جائے گی۔ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اس رقم کی تجویز شمالی مشرقی سوئس قصبے 'ایس ٹی گیلن' کی 7 شخصیات کی طرف سے پیش کی گئی تھی۔

تجویز کنندگان کا کہنا ہے کہ یہ رقم یا تو نقد ادا کی جائے یا 'ہیلی کاپٹر سروس' کی مد میں صرف کی جائے۔ سوئٹزلینڈ کی آبادی 86 لاکھ ہے۔ سوئس فرانک زیادہ استعمال ہونے والی کرنسی ہے مگر سوئس حکومت نے 71 ارب ڈالر چھاپنے کا بھی فیصلہ کیا ہے تاکہ شہریوں میں یہ رقم ڈالر کی شکل میں تقسیم کی جاسکے۔

جون 2016ء کو سوئس حکومت نے ایک تجویز پر رائے شماری کی تھی جس میں تجویز دی گئی تھی کہ حکومت سوئس شہریوں اور ملک میں پانچ سال سے مقیم غیرملکیوں کو سوشل سیکیورٹی کی مد میں 2500 فرانک کی رقم ادا کرے۔ یہ رقم 2260 یورو کے مساوی ہے۔ اس کے علاوہ کم سن بچوں‌کے لیے 625 یورو وظیفے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔سال 2014ء کے اعدادو شمار کے مطابق سوئٹزلینڈ میں سالانہ فی کس آمدنی 30 ہزار فرانک تھی۔