فرانس : لیون کا ریلوے اسٹیشن بم کی دھمکی کے بعد خالی کرا لیا گیا، مشتبہ شخص گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فرانس کے تیسرے بڑے شہر لیون میں واقع ایک ریلوے اسٹیشن کو بم کی دھمکی کے بعد خالی کرا لیا گیا ہے اور پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

مقامی پولیس نے بتایا ہے کہ لیون میں پارٹ دیو ریلوے اسٹیشن پر کارروائی جاری ہے۔پولیس نے پورے اسٹیشن کا گھیراؤ کررکھا ہے اور بم ڈسپوزل کی ایک ٹیم کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

لیون کے مقامی اخبار لی پراگریس نے جمعرات کے روز اپنی ویب سائٹ پر اطلاع دی ہے کہ ایک عورت نے اسٹیشن پر خود کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دی تھی۔اس نے متعدد بیگ اٹھا رکھے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں