الجزائر کے صدر کرونا میں مبتلا، قرنطینہ سے خیریت کا پیغام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

الجزائر کے صدر دفتر نے ہفتے کے روز بتایا کہ ملک کے صدر عبدالمجید تبون کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد رضاکار طور پر پانچ دنوں کے لیے قرنطینہ میں چلے گئے۔

ایک ٹویٹر پیغام کے ذریعے انھوں نے اہل وطن کو بتایا کہ وہ خیریت سے ہیں اور قرنطینہ کے مقام سے کام جاری رکھیں گے۔

Advertisement

ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق الجزائر کے وزیر اعظم اور صدر کے دفتر میں خدمات سرانجام دینے والے متعدد اعلی عہدیداروں کے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کے آثار ملے تھے، جس کے بعد ایوان صدر کی طبی عملے نے صدر جمہوریہ کو تجویز دی کہ وہ 24 اکتوبر سے پانچ دن کے لیے رضاکارانہ طور پر خود کو الگ کر لیں اور روزمرہ دفتری امور قرنطینہ کے مقام سے ادا کریں۔

اس کے بعد صدر تبون نے ایک ٹویٹ میں اہل وطن کو اطمینان دلایا کہ وہ خیریت سے ہیں اور آن لائن روزمرہ امور سرانجام دیتے رہیں گے۔

گذشتہ روز الجزائر کی وزارت صحت نے 273 نئے کرونا وائرس کے کیسز کی تصدیق کی تھی جبکہ ملک کے مختلف حصوں میں کم سے کم نو افراد عالمی وبا کا شکار بنے۔.

کرونا مانیٹرنگ کمیٹی کے میڈیا آفس ترجمان نے بتایا کہ ملک میں اب تک 55630 افراد کرونا میں مبتلا ہو چکے ہیں جبکہ 1897 اس کا شکار بن کر دنیا سے کوچ کر گئے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 170 افراد کے صحت مند ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ اب تک اس مرض سے شفا پانے والوں کی تعداد 38788 ہو گئی ہے۔

الجزائر کے وزیر صحت عبدالرحمان بن بوزید نے جمعہ کے روز بتایا کہ ملک میں کرونا وائرس کے مثبت کیسوں اور ان کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں انتہائی کم ہے۔ جاں بحق ہونے والے افراد میں زیادہ تر دل اور سڑک حادثات میں زخموں کی تاب نہ لا کر فوت ہوئے۔ انھوں نے بتایا کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرنے میں سستی کی وجہ سے مستقبل میں کرونا وائرس کے کیسوں کی تعداد میں اضافے کا مسلسل خوف برقرار ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں