امریکا: ڈیموکریٹک پارٹی کے اعلی ذمے دار کی الہان عمر پر کڑی تنقید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹک رکن اور زراعتی کمیٹی کے سربراہ کولن پیٹرسن نے ڈیموکریٹک خاتون رکن کانگرس الہان عمر پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ "ان کا ہماری پارٹی سے تعلق نہیں"۔ یہ بیان امریکی میڈیا میں زیر گردش ایک وڈیو میں سامنے آیا۔

واضح رہے کہ الہان عمر نے کچھ عرصہ قبل ایک بیان میں کہا تھا کہ "بعض افراد نے یہ کام کیا"۔ الہان کا اشارہ 11 ستمبر کے حملوں کی جانب تھا۔ اس پر کولن پیٹرسن نے جواب میں یہ بیان دیا کہ "وہ ڈیموکریٹک پارٹی کی نمائندگی نہیں کرتی ہیں"۔

Advertisement

پیٹرسن خود کو Only conservative Democrat left کا نام دیتے ہیں۔ الہان عمر کے بارے میں پیٹرسن کا تبصرہ اپنی پارٹی پر تنقید کے حوالے سے ان کی بڑھتی ہوئی خواہش کا عکاس ہے۔

ستمبر میں انہوں نے ایک مباحثے کے دوران کہا تھا کہ "میں خود کو جماعتی حیثیت سے نہیں بلکہ ایک امریکی کی نظر سے دیکھتا ہوں۔ میں جو کچھ کر رہا ہوں وہ اس لیے کہ میں اپنے علاقے کا نمائندہ ہوں۔ اگر میرا علاقہ میری پارٹی کے ساتھ میل نہیں کھاتا تو مجھے اس کی پروا نہیں۔ میں اپنے علاقے کی نمائندگی کرتا رہوں گا"۔

مقبول خبریں اہم خبریں