امریکی محکمہ دفاع نے "پینٹاگان" نے ترکی کو خبردار کیا ہےکہ اس نے روسی ساختہ "S-400" نظام کے تجربات کیے تو کیے اس کے نتیجے میں واشنگٹن اور انقرہ کے درمیان تعلقات خراب ہوسکتے ہیں۔ ترکی امریکا کا اتحادی ہے۔ اگر انقرہ ہمارے ساتھ ایک اتحادی کی حیثیت سے ذمہ داریوں کی تعمیل نہیں کرتا تو اس سے سیکیورٹی تعلقات بھی خطرے میں پڑسکتے ہیں۔
امریکی محکمہ دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ ہم اپنی پوزیشن میں واضح اور ثابت قدم ہیں۔ ترکی 'ایس -400' نظام کے ٹیسٹ کا عمل امریکا اور نیٹو کے اتحادی کے طور پر ترکی کی ذمہ داریوں سے متصادم ہے۔ ہم ترکی کے اس سسٹم کی جانچ پر اعتراض کرتے ہیں، جس سے ہمارے سیکیورٹی تعلقات پرسنگین نتائج مرتب ہوسکتے ہیں اور خطرات بڑھ سکتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ واشنگٹن نے اس مسئلے کی وجہ سے ایف -35 جنگی طیارے تیار کرنے کے پروگرام میں ترکی کی شرکت معطل کردی ہے۔ "ایس -400" نظام کا مسئلہ "دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات میں ترقی کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔
واشنگٹن کئی بار انقرہ کو پابندیوں کی دھمکی دے چکا ہے کہ اگر اس نے روسی دفاعی سسٹم کو چلانا شروع کیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔ لیکن ترک صدر ایردآن نے تجربات جاری رکھنے کا وعدہ کیا اور امریکی تنقید کو مسترد کردیا۔
جمعہ کو ایردوآن نے تصدیق کی کہ ان کے ملک نے گذشتہ ہفتے متنازع روسی ایس -400 میزائل دفاعی نظام کا پہلا تجربہ کیا تھا۔
-
آرمینیا ترکی کی حمایت یافتہ عالمی دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے: صدر آمین کیسین
آرمینیا کے صدر آرمین سرکیسین نے کہا ہے کہ ان کا ملک ترکی کی حمایت یافتہ بین الاقوامی دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے اور ترکی اس جنگ میں پورے ہتھیاروں ... بين الاقوامى -
شام : حلب کے دیہی علاقوں میں کرد فورسز کے ٹھکانوں پر ترکی کی نئی بم باری
شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد نے شمالی حلب کے دیہی علاقے میں کرد فورسز کے زیر نفوذ علاقوں پر ترکی کی جانب سے بم باری کی نئی کارروائی کی ... مشرق وسطی -
’’آذربائیجان نے درخواست کی تو ترکی اس کی مدد کو فوجی بھیجے گا‘‘
آذربائیجان انقرہ سے فوجی مدد کی درخواست کرتا ہے تو ترکی اپنے فوجی بھیجنے میں کسی تردد کا مظاہرہ نہیں کرے گا۔ آذر بائیجان کو فوجی مدد کی یہ یقین دہانی ... بين الاقوامى