بجلی منقطع ہونے پر سعودی معلمہ نے لیپ ٹاپ مرکزی پاور ٹرانسفارمر سے جوڑ دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے شمالی علاقے عرعرمیں ایک اسکول کی معلمہ کے گھر میں جب برقی رو بند ہوگئی تو اس نے اپنا لیپ ٹاپ چارج کرنے کے لیے مرکزی الیکٹریکل پاور ٹرانسفارمر کے ساتھ جوڑ دیا جس پر سوشل میڈیا پر ملا جلا رد عمل سامنے آیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق 'عرعر' کی ایک معلمہ گھر سے بچوں کو پڑھانے کی تیاری کر رہی تھی۔ جب اس نے 'مدرستی' ایپ آن کی تو بجلی چلی گئی۔ اس کے پاس کوئی متبادل ذریعہ نہیں تھا۔ اس نے اپنا لیپ ٹاپ اٹھایا اور گھر کے قریب ہی مرکزی پاور ٹرانسفرمر کے ساتھ جوڑ کر اس کے ذریعے اپنا لیپ ٹاپ چلایا۔

Advertisement

اس واقعے کی ایک ویڈیو فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس پر ملا جلا رد عمل سامنے آیا ہے۔ بعض صارفین نے اسے 'حماقت ' اور خود کو خطرے میں ڈال دینے کے مترادف قرار دیا جب کہ بعض نے اس کی ہمت افزائی اور ستائش کی ہے۔

مقامی بجلی سپلائی کمپنی نے خاتون کے اس اقدام کو غلط قرار دیتے ہوئے اس پر تنقید کی ہے۔ بجلی کمپنی نے ٹویٹر پرپوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ کمپنی کے آلات اور بجلی فراہم کرنے والی مشینوں کے قریب آنا خود کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بجلی سے متعلق کوئی بھی کام صرف ماہرین ہی انجام دے سکتے ہیں۔ غیر پیشہ ور اور غیر مجاز افراد کو خود ایسے کام کرنے سے سختی سے گریز کرنا چاہیے ورنہ اس سے ان کی جان خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں