خوشخبری: سعودی عرب میں شہری انجمن برائے خواتین کا قیام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی خواتین کے لیے مملکت کے 2030 ویژن میں شرکت کو یقینی بنانے کی غرض سے ’’شہری انجمن برائے خواتین مستقبل‘‘ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس امر کا اعلان مملکت کے وزیر برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی نے گذشتہ روز کیا۔

مملکت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے وزیر برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی احمد الراجحی کے حوالے سے بتایا کہ ’’ایسوسی ایشن نے اپنا ویژن اور مستقل نعرہ جاری کیا ہے جس کے مطابق ’’شہری انجمن برائے خواتین مستقبل‘‘ مملکت میں صنف نازک کو پائیدار ترقی کے لیے با اختیار بنانے کے مشن کو عملی جامہ پہنائے گی۔

Advertisement

ایسوسی ایشن کے بانی خواتین کو بااختیار بنانے کی اہمیت سے آگاہ ہیں۔ وہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے خواتین کی ترقی اور تعلیم کو فروغ دے کر انہیں مملکت کی سوچ کے ساتھ ہم آہنگ کرنا چاہتے ہیں۔

خواتین انجمن کے مقاصد میں چار ترقیاتی جتہوں پر توجہ دی گئی ہے۔ ان کا مقصد خواتین کو لیبر مارکیٹ کے لیے بااختیار بنانا ہے۔ ذاتی مہارتوں کو نکھارنا، کام کے کلچر کو فروغ دینا اور خواتین کے لیے کاروباری موقع پیدا کرنے کی خاطر ان کی پیش وارانہ اور روزمرہ زندگی کی صلاحیتوں کو جلا بخشنا ہے۔

عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق اس سال کے اوائل میں سعودی عرب کی معشیت نے عالمی سطح پر مرد وزن مساوات کے میدان میں خاطر خواہ ترقی کی۔

رواں سال جولائی کے مہینے میں سعودی عرب کا یہ اعلان سامنے آیا تھا کہ وہ 2030 تک دس لاکھ سعودی خواتین کو ملازمتیں فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ یہ اقدام ویژن 2030 کے اصلاحات پروگرام کی روشنی میں اٹھایا جا رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں