عرب اتحاد نے سعودی عرب کی طرف آنے والا یمنی حوثیوں کاڈرون تباہ کردیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

عرب اتحاد نے یمن سے ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے سعودی عرب کی جانب چھوڑے گئے بارود سے لدے ایک ڈرون کو تباہ کردیا ہے۔

عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے ہفتے کے روز اس ڈرون کو تباہ کرنے کی اطلاع دی ہے۔اس ناکام ڈرون حملے سے ایک روز قبل بھی عرب اتحاد نے حوثی ملیشیا کے سعودی عرب کی جانب داغے گئے دو مسلح ڈرونز کو تباہ کردیا تھا۔

Advertisement

کرنل ترکی المالکی نے جمعہ کو بتایا تھا کہ ان میں سے ایک ڈرون یمن کی سرحد کے نزدیک واقع سعودی عرب کے جنوبی علاقے کی جانب داغا گیا تھا اور اس سے جان بوجھ کر شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔

ایران کے حمایت یافتہ حوثی دہشت گرد گروپ نے حالیہ ہفتوں کے دوران میں سعودی عرب کے جنوبی شہروں اور یمن میں اپنے کنٹرول سے باہر قانونی حکومت کی عمل داری والے علاقوں میں متعدد ڈرون اور میزائل حملے کیے ہیں جبکہ عرب اتحاد نے ان میں سے بیشتر کو ناکارہ بنا دیا ہےیا وہ ویران جگہوں پر گرے ہیں۔

ایران حوثیوں کو ڈرونز سمیت اسلحہ اورمالی امداد مہیا کررہا ہے۔حوثیوں کا یمن کے دارالحکومت صنعاء اور شمالی شہروں پر قبضہ کررکھا ہے جبکہ صدر عبد ربہ منصور ہادی کے زیر قیادت حکومت نے جنوبی شہر عدن میں اپنے دفاتر قائم کررکھے ہیں اور عرب اتحاد کی مدد سے ملک کے بیشتر علاقوں میں اس کی عمل داری قائم ہوچکی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں