مصر: سخت سیکورٹی اقدامات کے بیچ پارلیمانی انتخابات کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مصر میں آج ہفتے کے روز پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ دو روز تک جاری رہنے والے اس مرحلے میں 14 صوبوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔

مقامی بہبود کی وزارت نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے سلسلے میں مقررہ صوبوں میں تمام انتظامات اور تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں۔ اس حوالے سے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کے ساتھ رابطہ کاری جاری ہے۔ ان میں مسلح افواج، وزارت داخلہ، وزارت صحت اور نیشنل الیکشن کمیشن نمایاں ترین ہیں۔

Advertisement

مقامی بہبود کے مصری وزیر میجر جنرل محمود شعرواوی کا کہنا ہے کہ انہوں نے صوبوں کے گورنروں کے ساتھ مل کر انتخابات کے خصوصی انتظامات کا جائزہ لیا ہے۔ پولنگ کے عمل سے پہلے اور اس کے بعد پولنگ اسٹیشنوں کی صفائی اور سینی ٹائزیشن کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔ ساتھ ہی کرونا وائرس سے بچاؤ کے سلسلے میں حفاظتی تدابیر کے ضمن میں سماجی فاصلے کو بھی یقینی بنائا جائے گا۔

دوسری جانب وزارت داخلہ نے انتخابی عمل اور شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام تر مطلوبہ سیکورٹی اقدامات مکمل کر لیے ہیں۔ اس سلسلے میں پولنگ اسٹیشنوں اور ان کے اطراف بڑی تعداد میں سیکورٹی اہل کاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

مصر میں پارلیمانی انتخابات دو مرحلوں میں ہوں گے۔ دوسرے مرحلے میں بیرون ملک مصریوں کے لیے ووٹنگ 4 سے 6 نومبر اور اندرون ملک شہریوں کے لیے 7 اور 8 نومبر کو ہو گی۔

انتخابات میں پارلیمنٹ کی کُل 568 نشستوں کے لیے مقابلہ ہو رہا ہے۔ مصر کے صدر آئینی طور پر پارلیمنٹ میں 5% تک ارکان کے تقرر کا حق رکھتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں