ٹرمپ انتظامیہ کی صدارتی انتخابات سے قبل ایران پر نئی پابندیوں کی منصوبہ بندی: امریکی اخبار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکی اخبار Wall Street Journal کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ 3 نومبر کو مقررہ صدارتی انتخابات سے قبل ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

اخبار نے ہفتے کے روز بتایا کہ ایران پر ممکنہ امریکی پابندیوں کا مقصد اس انتہائی دباؤ کو مضبوط کرنا ہے جو واشنگٹن کی جانب سے تہران پر ڈالا جا رہا ہے۔

Advertisement

اخبار نے امریکی ذمے داران کے حوالے سے بتایا کہ ممکنہ نئی پابندیوں کا نشانہ بننے والی ایرانی شخصیات کے خلاف ماضی میں بھی قدغن لگائی جا چکی ہیں۔

اسی طرح ایک امریکی ذمے دار نے اخبار کو بتایا کہ یہ نئی پابندیاں بین الاقوامی فریقوں کو ایران کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظر ثانی پر مجبور کر دیں گی۔

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق نئی پابندیوں میں ان سیکٹروں کو نشانہ بنایا جائے گا جن کے بارے میں واشنگٹن کا خیال ہے کہ تہران انہیں دہشت گردی کی فنڈنگ کے واسطے استعمال کرتا ہے۔ ان سیکٹروں میں پیٹروکیمیکلز اور توانائی کے شعبے اہم ترین ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مئی 2018ء میں ایرانی جوہری معاہدے سے علاحدگی اختیار کر لی تھی۔ اس کے بعد واشنگٹن نے تہران پر سلسلہ وار پابندیاں عائد کر دیں۔ ایران اور چھ بڑی عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدہ جولائی 2015ء میں طے پایا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں