پولینڈ میں کرونا وائرس کے مثبت کیسوں میں تیزی کے بعد ملک کے صدر آنجے ڈوڈا بھی عالمی وبا کے وار سے محفوظ نہ رہ سکے۔ آنجے ڈوڈا کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
صدارتی دفتر کے سیکرٹری آف سٹیٹ بلیزے سپائی چالسکی نے ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ ’’خواتین وحضرات! صدر @AndrzejDuda [آنجے ڈوڈا] کو کرونا وائرس کا ٹیسٹ کرانے کا مشورہ دیا گیا تھا،ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔ صدر خیریت سے ہیں۔‘‘
یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آنجے ڈوڈا کب کرونا میں مبتلا ہوئے۔ انھوں نے گذشتہ سوموار کو ٹالن میں ایک سرمایہ کاری فورم میں شرکت کی تھی جہاں ان کی ملاقات بلغاریہ کے صدر رومن رادیف سے ہوئی تھی۔ صدر رادیف نے بعد ازاں خود کو قرنطینہ کر لیا تھا۔
پولینڈ میں ہفتے کے روز سے ’’ریڈ زون‘‘ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے جس کے تحت جزوی طور پر پرائمری سکول اور ریستوران بند کیے جا رہے ہیں۔
اٹھتیس ملین نفوس پر مشتمل یورپی یونین کے رکن ملک بلغاریہ میں چوبیس گھنٹوں کے دور جمعہ کے روز 13632 کرونا وائرس کے کیسز ریکارڈ کیے گئے۔
پولینڈ کے نیشنل اسٹیڈیم کو وارسا کے لیے فیلڈ ہسپتال میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیز رفتار اضافہ سے صحت کی سہولتوں کے نظام پر بوجھ بڑھ رہا ہے جسے کم کرنے کے لیے حکومت دیگر مقامات پر بھی عارضی میڈیکل سہولیات فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔
-
پولینڈ کے آرمی چیف کرونا وائرس کا شکار
پولینڈ کی وزارت دفاع نے منگل کے روز بتایا ہے کہ مسلح افواج کےسربراہ کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ وہ جرمنی کے سفر پرتھے۔ واپسی پران کے کرونا وائرس ... بين الاقوامى -
صائب عریقات کے بعد دو مزید اہم فلسطینی عہدے داران کرونا کا شکار
تنظیم آزادی فلسطین (پی ایل او) کی مجلس عاملہ کے رکن عزام الاحمد نے اعلان کیا ہے کہ وہ اور سماجی بہبود کے وزیر احمد مجدلانی کرونا وائرس سے متاثر ہو گئے ... مشرق وسطی -
کیا یورپ کرونا وائرس کی ’تیسری لہر‘ کے بوجھ تلے آ گیا ہے ؟
یورپ کے اکثر ممالک میں کرونا وائرس کے یومیہ متاثرین کی ریکارڈ تعداد سامنے آ رہی ہے۔ اس کے بعد سے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ماہرین اب اس وبا کی ... بين الاقوامى