کابل بس بم دھماکا، تین خواتین سمیت 9 افراد جاں بحق
پولیس ترجمان نے حملے کا ذمہ دار طالبان کو ٹھہرایا، طالبان خاموش
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سڑک کنارے ہونے والے بم دھماکے میں تین خواتین سمیت 9 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
افغان صوبے غزنی کے ترجمان وحیداللہ جمعہ زادہ نے بم دھماکے میں ہلاکتوں کے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکا اس وقت جب بس کابل سے غزنی سے جا رہی تھی۔ترجمان غزنی نے بتایا کہ بم دھماکے میں تین خواتین سمیت 9 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔
غزنی کے پولیس ترجمان نے حملے کا ذمہ دار طالبان کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ بم دھماکے میں 4 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے تاہم طالبان کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
-
کابل میں سفارتخانوں، رہائشی علاقے پر راکٹ حملے، 10 افراد زخمی
افغان دارالحکومت کابل کے مختلف علاقوں پر متعدد راکٹ داغے گئے جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔ اس حملے کے نتیجے میں کابل کے سفارتی ضلع کو بھی ... بين الاقوامى -
پیرس کا کابل سے فرانسیسی شہریوں کے قاتل طالبان کو رہا نہ کرنے کا مطالبہ
فرانس نے افغان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فرانسیسی شہریوں کے قتل کے الزام میں گرفتار تین طالبان کمانڈروں کو رہا نہ کرے۔ یہ مطالبہ ایک ایسے وقت میں ... بين الاقوامى -
کابل میں بارود سے بھری گاڑی کے دھماکے میں 17 افراد ہلاک، 21 زخمی
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں جمعرات کی شام باردو سے بھری کار کے دھماکے میں 17 افراد ہلاک اور کم سے کم 21 زخمی ہوگئے۔ یہ حملہ طالبان اور افغان ... مشرق وسطی