ہفتے کے روز اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے ویٹی کن میں پاپائے روم سے ایک حکومتی وفد کے ہمراہ ملاقات کی مگر ان کے ملاقاتیوں کا کرونا سے بچاؤ کے لیے ضروری چہرے پر ماسک نہ پہننے پر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔
ماسک کے بغیر یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب اسپین میں کرونا کے متاثرین کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے اور اسپین کو کرونا سے یورپ کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک قرار دیا جا رہا ہے۔
حیرت کی بات یہ ہے کہ جس مقام پر ویٹی کن میں پائے روم اور ہسپانوی وفد کے درمیان ملاقات ہوئی اسی مقام پر کچھ وقت پہلے ہونے والی ایک ملاقات میں سوئٹرزلینڈ کے 13 افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی تھی۔
ہسپانوی وزیراعظم ویٹی کن میں پاپائے روم کے دفتر کے صحن میں پہنچے تو انھوں نے ماسک پہن رکھا تھا مگر ملاقات میں کسی کو ماسک میں نہیں دیکھا گیا۔
ویٹی کن نے کہا کہ ملاقات میں موجودہ صحت کی ہنگامی صورتحال، یورپی اتحاد کے عمل اور امیگریشن" سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پوپ فرانسیس نے ایک تقریر میں سیاست کو ایک رفاہی اور عمدہ عمل قرار دیا اور کہا کہ سیاستدان کا کام قوم کو آگے بڑھنے میں مدد کرنا ہے۔
-
پاپائے روم پوپ فرانسیس کے چار سوئس محافظ کووِڈ-19 کا شکار
رومن کیتھولک کے روحانی پیشوا پوپ فرانسیس کے ذاتی محافظوں پر مشتمل سوئس گارڈز کے چار ارکان کا کرونا وائرس کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔ ویٹی کن کے ... بين الاقوامى -
پوپ فرانسیس:کرونا کی وَبا سے نمٹنےکے لیے اقوام متحدہ کی عالمی جنگ بندی کی اپیل کا خیرمقدم
رومن کیتھولک کے روحانی پیشوا پوپ فرانسیس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی دنیا بھر میں تنازعات کو روکنے کے لیے جنگ بندی سے متعلق قرارداد کی حمایت کا ... بين الاقوامى -
پوپ فرانسیس کوٹھنڈ لگ گئی ،روم میں ہفتہ بھر جاری رہنے والے مذہبی اجتماع میں عدم شرکت
رومن کیتھولک کے روحانی پیشوا پوپ فرانسیس نے اپنی طبیعت ناساز ہونے کی بنا پر آج اتوار سے روم میں شروع ہونے والے مذہبی اجتماع میں شرکت نہ کرنے کا اعلان ... بين الاقوامى