.

سعودی وزارتِ تعلیم کا بیرون ملک اعلیٰ تعلیم کے لیے منفرد وظیفہ پروگرام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی وزارت تعلیم نے ’’پاتھ آف ایکسی لینس‘‘ کے نام سے ایک اسکالرشپ پروگرام شروع کیا ہے۔اس کےتحت 70 بین الاقوامی جامعات میں 32 مضامین میں سعودی طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے لیے وظائف دیے جائیں گے۔

وزارتِ تعلیم کے مطابق خادم الحرمین الشریفین کا سمندرپار سعودی طلبہ کی اعلیٰ تعلیم کے لیے وظائف کا یہ تازہ پروگرام ہے۔قبل ازیں اس کا 2005ء میں آغاز کیا گیا تھا۔

اس پروگرام کے تحت بیرون ملک جامعات میں نیشنل سکیورٹی ، انسانی وسائل ، اکنامکس ، بین الاقوامی تعلقات ، میڈیا اور ابلاغیات ،فوجداری انصاف اور اسپورٹس سمیت 32 مضامین میں بیچلر، ماسٹرز اور ڈاکٹریٹ کی ڈگریوں کی تعلیم کے لیے سعودی طلبہ کو وظائف دیے جائیں گے۔

سعودی وزیرتعلیم ڈاکٹر حمد بن محمد آل الشیخ کا کہنا ہے کہ اس اسکالرشپ پروگرام سے سعودی طلبہ کو بین الاقوامی جامعات میں مختلف شعبوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے اور ان میں تخصص کا موقع ملے گا۔

وظیفے کے اس پروگرام سے استفادہ کے خواہاں طلبہ کو درج ذیل شرائط پر پورا اُترنا ہوگا:

  • درخواست گزار سعودی شہری ہونے چاہییں۔
  • انھوں نے جس جامعہ میں داخلے کے لیے درخواست دی ،اس کی جانب سے انھیں غیر مشروط داخلے کی پیش کش ہونی چاہیے۔
  • انھیں صرف وزارتِ تعلیم کے مخصوص کردہ شعبوں میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے درخواست دینا ہوگی۔
  • انھیں متعلقہ جامعہ کے مرکزی کیمپس اور اس کے ملک میں تعلیم حاصل کرنا ہوگی۔طلبہ کو باقاعدگی سے اپنی جماعتوں میں حاضر ہونا ہوگا۔

اس وظیفے کے لیے ’’سفیر‘‘پورٹل پر آن لائن درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں:
https://ksp.moe.gov.sa.