افغانستان : پولیس مرکز پر حملہ ، 2 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

افغانستان میں حکام کے مطابق منگل کی صبح خوست شہر میں پولیس کے مرکز کو گولہ بارود سے بھری ایک گاڑی کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ اس کے نتیجے میں دو پولیس اہل کار ہلاک اور کم از کم 21 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں 14 سیکورٹی اہل کار اور 9 شہری شامل ہیں۔ افغانستان کا شہر خوست پاکستان کی سرحد کے نزدیک واقع ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حملے کے بعد آتشی ہتھیاروں کے ساتھ جھڑپوں کا آغاز ہو گیا اور آخری خبریں آنے تک یہ سلسلہ جاری تھا۔

Advertisement

سیکورٹی ذرائع کے مطابق گولہ بارود سے بھری گاڑی کو خوست میں پولیس کی اسپیشل فورسز کے مرکز کے دروازے پر دھماکے سے اڑا دیا گیا۔

دھماکے کے بعد حملہ آوروں کے ایک گروپ نے مرکز پر دھاوا بولنے کی کوشش کی۔ اس دوران سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔ وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آریان نے صحافیوں کو بتایا کہ 4 حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا جب کہ دو نے ابھی تک لڑائی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

ابھی تک کسی فریق نے حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔

ایسے وقت میں جب کہ ملک میں برسوں سے جاری تنازع پر روک لگانے کے لیے طالبان تحریک اور افغان حکومت کے درمیان بات چیت کا سلسلہ جاری ہے ،،، افغانستان میں گذشتہ چند ہفتوں کے دوران پرتشدد کارروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں