ایرانی میزائل وینزویلا پہنچے توانہیں تباہ کردیں گے:امریکا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ایران اور وینزویلا کے لیے وائٹ ہاؤس کے خصوصی ایلچی ایلیوٹ ابرامس نے متنبہ کیا ہے کہ امریکا وینزویلا کو بھیجے جانے والے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کو تباہ کر دے گا۔

امریکی ٹیلی ویژن نیٹ ورک فاکس نیوز سے انٹرویومیں انہوں‌ نے کہا کہ ہے کہ صدرڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ اس صورتحال سے بچنے کے لیے پوری کوشش کرے گی۔ اگر وینزویلا کو ایران کی طرف سے میزائل فراہم کیے جاتے ہیں توامریکا ایرانی میزائلوں کو تباہ کر دے گا۔

مختلف ذرائع ابلاغ کے حالیہ دنوں میں یہ اشارہ دیا گیا ہے کہ تہران اور کراکس کے مابین کوئی میزائل معاہدہ نہیں ہوا ہے لیکن ایران نے اسلحہ فروخت کرنے کے اپنے ارادے کا اعلان کیا ہے اور وینزویلا اس کا ایک بڑا گاہک ہو سکتا ہے۔

ایران اور وینز ویلا کے درمیان پہلے ہی گہرے مراسم ہیں اور ایران وینز ویلا کو پٹرول کی ترسیل کرچکا ہے۔ اس کے بدلے میں وینزویلا حکومت کروڑوں‌ ڈالر سونا ایران کو فراہم کر چکی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں