’’مصور العالم‘‘ کا اعزاز جیتنے والے سعودی فوٹو گرافر سے ملئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

برطانیہ میں منعقدہ حشرات الارض کی فوٹو گرافی کے بین الاقوامی مقابلے میں ایک سعودی فوٹو گرافر نے مقابلہ جیت کر اپنی صلاحیتوں کا لواہا منوا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی فوٹو گرافر 'مفید ابو شلو' نے 21 اکتوبر کو لندن میں منعقد ہونے والے فوٹو گرافی کے مقابلے میں‌ حصہ لیا۔ یہ مقابلہ 'Insect Life' نامی تنظیم زیراہتمام منعقد کیا گیا۔ یہ تنظیم یورپی ممالک میں حشرات الارض اور برطانیہ میں نایاب کیڑوں کے تحفظ کے لیے کام کرتی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے فوٹو گرافر مفید شلو نے بتایا کہ اس نے مائیکرو تصاویر سمیت دنیا بھر میں کیڑوں کی 800 تصاویر تیار کی تھیں۔ اس مقابلے میں مجموعی طور پر 5 ہزار تصاویر پیش کی گئی تھیں۔ اس نے بتایا کہ مقابلے میں حصہ لینے کے بعد اسے 'سال کا بہترین فوٹو گرافر' قرار دیا ہے۔ اس نے مقابلے کے 10 میں سے 50 شعبوں میں شمولیت اختیار کی۔

اس نے مزید کہا کہ میں‌ نے مقابلے کی نگران مشہور فوٹو کروڈ سائٹ پر سامنے آنے والے نتائج سے قبل سائٹ کے مالک مسٹر مائک بیٹس سے ملاقات کی۔ ملاقات میں انہوں نے مُجھے بتایا کہ آپ نے اعلی سطح کی تکنیکی مہارت اور تخلیقی صلاحیتوں کے ساتھ جیوری کو حیرت زدہ کیا ہے۔ یہ واضح ہے کہ آپ اپنے پیشہ کے لیے پیچیدہ ہیں۔ مبارک ہو آپ کو آپ سال کے بہترین فوٹو گرافر قرار دیے گئے ہیں۔

ابو الشلوہ کی فتح کی خبر برطانوی اخبار گارجیئن اور کینیڈا کے گلوبل میل سمیت بہت سے بین الاقوامی اخبارات میں شائع ہوئی۔

فوٹو گرافر مفید نے 10 سال پہلے کیڑوں کی تصویر کشی شروع کی تھی۔ اس نے میکرو فوٹو گرافی کے شعبے میں 147 سے زیادہ ایوارڈز حاصل کیے ہیں۔ العربیہ ڈاٹ‌ نیٹ سے بات کرتے ہوئے اس نے کہا کہ میرے پیشے کا آغاز بہت مشکل تھا۔ میرے پاس اس کام کے لیے وسائل موجود نہیں تھے۔ مگر میں‌ نے صبر وثبات اور استقامت کے ساتھ اپنا مشن جاری رکھا۔

مفید ابو شلو کا کہنا تھا کہ وہ انتہائی چھوٹے اور معمولی نوعیت کے کیڑوں کی تصاویر کے لیے جدید طرز کے 18-55 لینز کا کیمرہ استعمال کرتا ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ انتہائی چھوٹی اور معمولی جسامت کی مخلوقات کی تصاویر ایک مشکل چیلنج ہے۔ وہ کیڑے مکوڑوں کی تصاویر لینے کے ساتھ ساتھ کیڑوں سے متعلق حیران کن معلومات بھی حاصل کر رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں