سعودی عرب کے جنوبی علاقے خمیس مشیط میں زلزلے کے جھٹکے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے جنوبی ساحلی علاقے خمیس مشیط میں آج بدھ کے روز زلزلے کےجٹھکے اور آتش فشاں پھٹنے کی اطلاعات ہیں۔ ریختر اسکیل پر زلزلے کی شدت تین اعشاریہ ایک درجے ریکارڈ کی گئی ہے۔

العربیہ کے نامہ نگار کے مطابق زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق دن 2 بج کر 56 منٹ اور سات سیکنڈ پر محسوس کیے گئے۔

Advertisement

سعودی عرب کے محکمہ مساحت ارضیات کے ترجمان طارق ابوالخلیل نے العربیہ ڈاٹ نیٹ‌ کو بتا یا کہ اس زلزلے کی وجہ بحر احمر سے مغرب کی سمت سے پانی کے پھیلاؤ سے زمینی طاقت میں شدت بتائی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس زلزلے کو ریختر اسکیل پر کمزور قرار دیا گیا ہے اور اس کے نتیجے میں کسی قسم کا نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں